ہمارے بچے بولتے نہیں، دیگر ملکوں کے بچوں کی طرح سوال نہیں کرتے۔ باہر نہیں نکلتے، گریبان نہیں پکڑتے۔ اپنے گھروں میں دیکھیے، موٹے موٹے چشموں کے پیچھے چھپی یہ ذہین آنکھیں، سارا دن سکرین پہ کیا تلاش کرتی ہیں؟
انمول پنکی نے گرفتار ہونے سے پہلے مبینہ طور پہ اپنی جگہ کسی اور کو دینے کا اعلان کیا تھا۔کارٹیل سلامت رہتے ہیں، نشے چلتے رہتے ہیں۔ وہ جیل شاید ابھی بنی ہی نہیں، جس میں سارے مجرم قید کیے جا سکیں۔