چنار کے درخت کشمیر کی روح ہیں، جن سے گرنے والے سرخ، گولڈن اور نارنجی رنگ کے پتے وادی کو ایک قدرتی کینوس میں بدل دیتے ہیں۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن 22 اپریل کے واقعے نے سیاحت کے پورے شعبے کو بحران میں مبتلا کر دیا۔