انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی گریز وادی میں سخت سردیوں کے دوران جب پورا علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہے اور عام میدانوں میں کھیلنا ممکن نہیں رہتا تو مقامی نوجوان سنو کرکٹ کھیلتے ہیں۔
درد شینا کمیونٹی گلگت کے علاقے سے اپنی اصل کا پتہ دیتی ہے اور اس وقت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گریز، تلیل اور دراس کے علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔