ڈاکٹر علی عواض العسیری
سابق سفارت کار
نقطۂ نظر

پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

پاکستانی عوام کے لیے حالیہ معاہدہ اس بات کی یقین دہانی ہے کہ سعودی عرب کے بھائی آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سعودی عوام کے لیے یہ یاد دہانی ہے کہ پاکستان محض اتحادی نہیں بلکہ ہمارا خاندان ہے۔

پاکستان سعودی عرب کے درمیان منفرد، گہری اور پائیدار شراکت

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات قیامِ پاکستان سے پہلے ہی شروع ہو گئے تھے۔ 1940 میں جس سال قرارداد پاکستان منظور ہوئی، اس وقت کے ولی عہد سعود بن عبدالعزیز نے کراچی کا دورہ کر کے مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔