جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ

کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو سیریز منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوبارٹ، سڈنی اور پرتھ میں 12، 14 اور 17 جنوری، 2023 کو ہونے والے وائٹ بال میچز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ابو ظبی میں 23 اکتوبر 2021 کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جنوری 2023 میں ہونے والی ون ڈے سیریز منسوخ ہو گئی ہے۔ (اے ایف پی)

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال جنوری میں آسٹریلیا میں شیڈول ایک روزہ بین الاقوامی سیریز منسوخ کر دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو سیریز منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوبارٹ، سڈنی اور پرتھ میں 12، 14 اور 17 جنوری، 2023 کو ہونے والے وائٹ بال میچز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس سیریز کا وقت جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ کے ساتھ متصادم تھا جس سے بچنے کے لیے نئی تاریخوں کی درخواست دی گئی جسے ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ تھی جس سے 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی ہونے والی ٹیم کا فیصلہ ہونا تھا۔

کرونا وبا کے باعث پہلے سے ملتوی بیک لاگ کا مطلب ہے کہ مئی میں کوالیفکیشن کٹ آف سے پہلے ری شیڈول کرنے کے لیے کوئی ونڈو دستیاب نہیں ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کی منظوری کے بعد آسٹریلیا کے حق میں سپر لیگ کے تمام 30 پوائنٹس ضائع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر اور جنوری میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گی۔

آسٹریلیا کے تین دیگر ہوم سیریز کے میچز کے مقامات میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سات اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مردوں کا  ٹی 20 میچ گولڈ کوسٹ سے برسبین منتقل ہو گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل دو دن بعد برسبین سے پرتھ منتقل ہو گیا ہے۔

26 جنوری، 2023 کو پاکستان کے خلاف خواتین کا ٹی 20 میچ کینبرا سے ہوبارٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ