پاکستان آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ’فیورٹ‘

ان فارم بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کی عمدہ پرفارمنس اور سٹار کھلاڑیوں سے محرومی کے باعث آسٹریلیا واحد ٹی ٹوئنٹی میں کمزور حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

31 مارچ، 2022 کو لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)

ان فارم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پرجوش پاکستان کو منگل کے روز لاہور میں واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سٹار کھلاڑیوں سے محروم عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔

بابر نے ثابت کیا ہے کہ وہ بیک ٹو بیک سینچریوں کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ون ڈے بلے باز ہیں۔  انھوں نے پاکستان کو 50 اوورز کی سیریز جیتنے میں مدد کی اور وہ کھیل کے مختصر ورژن میں بھی اتنے ہی خطرناک ہیں۔

تین میچوں میں پاکستان کو بابر کے 276 رنز اور اوپنر امام الحق کے 298 رنز کی وجہ سے سیریز 1-2 سے جیتنے میں مدد ملی، جس میں دوسرے میچ میں ریکارڈ 349 رنز کا تعاقب بھی شامل ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ’ہم بابر اور امام کی دو شاندار اننگز کی وجہ سے پیچھے ہی رہے۔‘

آسٹریلیا کے عبوری ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی بابر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر حاوی رہا ہے۔

’بابر نے ون ڈے سیریز میں ناقابل یقین حد تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہمیں واقعی مشکل میں ڈالا۔‘

زخمیوں کھلاڑیوں سے متاثرہ آسٹریلیا اس ٹیم سے صرف تین کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گا جس نے گذشتہ سال دبئی میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان کو نتائج میں برتری حاصل ہے، اس نے سیاحوں کے خلاف اپنے 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے 12 جیتے، ایک میچ برابر رہا اور ایک کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

میکڈونلڈ نے پچھلے دو ون ڈے میچوں میں بیک ٹو بیک خراب پرفارم کرنے والے کپتان فنچ کی فارم میں واپسی کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ’فنچ کے پاس ان پیچوں کے ذریعے کام کرنے کی صلاحیت ہے۔‘

’کیا ہمیں لگتا ہے کہ وہ اب بھی اس سطح پر کھیلنے کے لیے کافی اچھے ہیں؟ہاں 100 فیصد اور یہ اتنا ہی آسان ہے جتنا ہمارے لیے ہوتا ہے۔‘

میک ڈونلڈ نے کہا کہ سپنر ایشٹن آگر اور ریزرو وکٹ کیپر جاش انگلس کو کرونا کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کے بعد انتخاب کے لیے دستیاب ہونا چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ