دشمن ڈرونز سے مقابلے کے لیے انڈیا نے ’چیلوں کا دستہ‘ تیار کر لیا

انڈیا اور امریکہ نے ایک ایسے وقت میں فوجی مشقیں کی ہیں جب انڈین بارڈر سکیورٹی فورس اس دعوے کے بعد ہائی الرٹ پر ہے کہ پاکستان کی سمت سے مبینہ طور پر انڈین علاقوں میں اسلحہ اور منشیات بذریعہ ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔

امریکہ اور انڈیا کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں انڈین ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اولی میں کی جا رہی ہیں جو چینی سرحد سے صرف 100 کلومیٹر دور واقع ہے(اے ایف پی)

چینی سرحد کے قریب انڈیا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران انڈین فوج نے ایسی چیلوں کی نمائش کی ہے، جو دشمن کے ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انڈین نیوز ویب سائٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس اس دعوے کے بعد ہائی الرٹ پر ہے کہ پاکستان کی سمت سے مبینہ طور پر انڈین علاقوں میں اسلحہ اور منشیات بذریعہ ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔

امریکہ اور انڈیا کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں انڈین ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اولی میں کی جا رہی ہیں، جو چینی سرحد سے صرف 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔

انڈیا نے ان مشقوں کو ’یدھ ابھے ہاس‘ کا نام دیا ہے اور یہ اس سلسلے کی 18ویں مشقیں ہیں۔ ان سالانہ مشقوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنے فوجی تجربات اور تکنیک شیئر کرتے ہیں۔

رواں سال ان مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے سخت سرد موسم میں اس مشکل علاقے میں جنگی مشقیں کی ہیں۔

’انڈین ایروسپیس ڈیفنس نیوز‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انڈین فوجی اپنے ہاتھ پر بیٹھی ایک چیل کو فضا میں اڑا رہا ہے جو اڑتے ارٹے بظاہر ایک ڈرون پر جھپٹ کر اسے پکڑ لیتی ہے اور پھر اسے نیچے پھینک دیتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دکھائی جانے والی چیل کا نام ’ارجن‘ ہے۔

ان مشقوں میں چیلوں کے علاوہ تربیت یافتہ کتوں نے بھی حصہ لیا۔

انڈین فورسز کے مطابق یہ صلاحیت پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

انڈین حکام نے حالیہ برسوں میں کئی بار ان علاقوں میں سرحد پار سے اسلحہ، منشیات اور پیسے بھیجنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا