سام سنگ فون کی یہ سکرین 360 ڈگری زاویے پر گھوم سکتی ہے

کمپنی کے مطابق ’فلیکس ان اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے مکمل طور پر 360 ڈگری رینج میں اندر اور باہر دونوں طرف فولڈ ہو سکتا ہے۔

’فولڈ‘ ایک روایتی سائز کا سمارٹ فون ہے جو افقی طور پر ایک بڑی ٹیبلیٹ کے سائز کی سکرین میں کتاب کی طرح کھلتا ہے(تصویر: سام سنگ ڈسپلے)

سام سنگ نے ایک نئے فون کی رونمائی کی ہے جس کی سکرین 360 ڈگری کے زاویے میں گھوم سکتی ہے اور اس کا ڈسپلے اندر اور باہر دونوں جانب مڑ سکتا ہے۔

امریکی میگزین دا ورج کی رپورٹ کے مطابق ذیلی کمپنی ’سام سنگ ڈسپلے‘ نے لاس ویگاس میں ہونے والے ٹیکنالوجی ایونٹ سی ای ایس 2023 میں اپنے نئے پروٹوٹائپ ڈسپلے اور ہنچ کی نقاب کشائی کی۔

کمپنی کے مطابق ’فلیکس ان اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے مکمل طور پر 360 ڈگری رینج میں اندر اور باہر دونوں طرف فولڈ ہو سکتا ہے۔

یہ ڈسپلے ایک مختلف ہنج کے ساتھ بھی آتا ہے جو فولڈنگ پر کم سلوٹیں ظاہر ہونے دیتا ہے۔

اس نئے ’واٹر ڈراپ‘ ہنج کا ڈیزائن اگست 2022 سے فروخت ہونے والے سام سنگ کے گلیکسی فولڈ ماڈلز میں استعمال ہونے والے ڈیزائن سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

سکرین پر کم دکھائی دینے والی سلوٹیں پیدا کرنے والا ہنج فولڈ ایبل ڈسپلے پر دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا جو ڈیوائسز میں طویل مدتی پائیداری کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

سام سنگ اپنے آنے والے گلیکسی زیڈ فولڈ فائیو ماڈل میں نیا ڈسپلے لا سکتا ہے کیونکہ رواں ہفتے کے آغاز میں کورین سائٹ ’نیور‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئی ڈیوائس کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی ہو سکتی ہے۔

’فولڈ‘ ایک روایتی سائز کا سمارٹ فون ہے جو افقی طور پر ایک بڑی ٹیبلیٹ کے سائز کی سکرین میں کتاب کی طرح کھلتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ فولڈ ایبل فونز تیار کرنا ایک متاثر کن انجینئرنگ کارنامہ ہے تاہم سام سنگ کی ان مصنوعات کے جائزوں نے ان ماڈلز کو درپیش کچھ چیلنجز کی نشاندہی بھی کی ہے۔

تمام ایپ ڈویلپرز فی الحال ایسے انٹرفیس کے ساتھ ایپس نہیں بنا رہے جو ان فونز کی ریزولوشنز سے مطابقت رکھ سکتی ہوں حالانکہ سام سنگ کی ایپس ان پر ڈسکارڈ، آؤٹ لک اور

مائیکروسافٹ آفس سوٹ کی طرح کام کرتی ہیں۔

کمپنی نے گذشتہ سال کہا تھا کہ وہ اپنے صارفین سے ’سننا اور سیکھنا‘ جاری رکھ کر فولڈ ایبل سمارٹ فونز کو مین سٹریم بنائے گی۔

سام سنگ نے تب کہا تھا کہ یہ ڈیوائسز الٹرا پریمیم سمارٹ فون کیٹیگری کا حصہ ہوں گی جس کا لوگ آنے والے سالوں میں وسیع استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی فولڈ ایبل ڈیوائسز کے اگلے ماڈلز اس سال اگست میں متوقع ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جب فون کو باہر کی طرف فولڈ کیا جائے گا تو اس کی سافٹ ویئر ڈائنامکس کیسے کام کرے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی