سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ فون کیسا ہو گا؟

سام سنگ پانچ اگست کو نئے گلیکسی نوٹ اور فولڈ ایب فونز متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ فون کیسے ہوں گے اور ان کی قیمت کتنی ہو گی؟

سام سنگ کی روسی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی گلیکسی نوٹ20کی تصویر(سام سنگ)

سام سنگ نے اگلے مہینے اپنے فلیگ شپ گلیکسی فونز کی تقریب رونمائی کا اعلان کیا ہے۔

توقع ہے کہ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی پانچ اگست کو شیڈول اس تقریب میں گلیکسی نوٹ 20 ڈیوائسز کے علاوہ فولڈیبل فونز کی اگلی جنریشن بھی پیش کرے گی۔

سام سنگ کی اس تقریب کے حوالے سے ویڈیو میں زیادہ تو نہیں بتایا گیا البتہ اس میں استعمال ہونے والے رنگ رواں  ہفتے لیک ہونے والی متعلقہ تصویروں کے  رنگوں سے ملتے ہیں۔

سام سنگ کی روسی ویب سائٹ نے مبینہ طورپر 'مسٹک برانز' رنگ میں نوٹ 20 الٹرا کی تصویر پوسٹ کی تھی،جس کا ایس پین بھی اسی رنگ میں نظر آ رہا ہے۔

ایک اور لیک سے پتہ چلا تھا کہ نوٹ 20 الٹرا کے فرنٹ کیمرہ کا کٹ آؤٹ چھوٹا ہو گا اور پیچھے ٹائم آف فلائٹ (ٹی او ایف) سینسر سمیت چار کیمروں کا سیٹ ہو سکتا ہے۔

فون کی باقاعدہ ریلیز میں ایک مہینہ باقی ہے اور فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس ڈیوائس کی کیا سپیسی فکیشنز ہوں گی۔ تاہم سام سنگ نے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن میں جو دستاویزات جمع کرائی ہیں ان کے مطابق ڈیوائس میں کوالکام سنیپ ڈریگن 865 پروسیسر یا پھر نیا  سنیپ ڈریگن 865 پلس پروسیسر استعمال ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں فائیو جی اور وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ دوسری قیاس آرائیوں کے مطابق گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا 6.9 انچ ڈسپلے 1440-3040 پکسل ریزولوشن سے مزین ہو گا جبکہ اس کا ریفریش دیگر کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کی طرح ریٹ 120ہرٹز ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ تقریب میں گلیکسی فوڈ کا نیا ورژن بھی پیش کیا جائے گا، جس کا نام گلیکسی فولڈ 2 یا پھر گلیکسی Z فولڈ 2 ہو سکتا ہے۔

نئے گلیکسی فولڈ کا سکرین سائز آٹھ انچ، 108 میگا پکسل کیمرہ، الٹرا تھین گلاس، فائیو جی صلاحیت، سٹائلس اور گلیکسی نوٹ 20 الٹرا میں موجود سنیپ ڈریگن 865 پراسیسر دستیاب ہو سکتا ہے۔

فی الحال دونوں ڈیوائسز کی قیمت نہیں بتائی گئی لیکن خیال ہے کہ نئے فولڈ کی قیمت 1900 پاؤنڈ ہو گی۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی