تھائی لینڈ میں مقبول بونیر کے شہری

کِم مقامی زبان روانی سے بولتے ہیں اور ہنس مکھ مزاج کے باعث اپنے گاہکوں میں خاصے مقبول ہیں۔

کِم اظہر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلعے بونیر سے ہے۔ تھائی لینڈ میں مقیم ہیں اور شہر سے اشیائے ضرورت لے جا کر شمالی صوبے شینک رائے کے دیہات میں بیچتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان سے زیادہ تر خریداری خواتین کرتی ہیں۔ کِم مقامی زبان روانی سے بولتے ہیں اور ہنس مکھ مزاج کے باعث اپنے گاہکوں میں خاصے مقبول ہیں۔ خواتین گاہکوں کے ساتھ گھل مل جانے کا تصور وہ اپنے آبائی علاقے بونیر میں نہیں کر سکتے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ تھائی لینڈ کے ہی ہو کر رہ گئے ہیں۔ البتہ جب وہ کام کی غرض سے گاؤں گاؤں پھرتے ہیں تو تھائی پہاڑی وادیاں پشتو گانوں سے گونجنے لگتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا