چین میں انسانوں جیسے جدید روبوٹ برائے فروخت

ان روبوٹس کی جلد کی ساخت انسانی جلد سے ملتی جلتی ہے، ان کے چہرے کے تاثرات حقیقت سے قریب ہیں اور وہ لوگوں سے رواں انداز میں گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔

چین میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ انسانوں جیسے روبوٹس پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں، جہاں ان کی انسانی شکل و حرکات اور گفتگو کے انداز نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔

چینی کمپنی یو بی ٹیک (UBTECH) کے تیار کردہ مکمل جسامت کے ان جدید روبوٹس کو منگل کو مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ووزن میں منعقد ہونے والی ’لائٹ آف دی انٹرنیٹ‘ نمائش میں پیش کیا گیا۔

ان روبوٹس کی جلد کی ساخت انسانی جلد سے ملتی جلتی ہے، ان کے چہرے کے تاثرات حقیقت سے قریب ہیں اور وہ لوگوں سے رواں انداز میں گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نمائش میں آنے والے متعدد افراد انہیں دیکھ کر رک گئے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ان سے ہاتھ ملانے، بات چیت کرنے اور تصاویر بنوانے کے لیے جمع ہو گئے۔

ان روبوٹس کی حرکات میں ہاتھ اٹھانا، پلکیں جھپکانا اور سر گھمانا شامل ہے، جو انسانی حرکات سے کافی حد تک مشابہ ہیں۔ ان خصوصیات نے روبوٹس کے بارے میں عام تصور کو بھی بدلنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جذبات سے عاری اور بے جان مشینیں ہوتے ہیں۔

ان روبوٹس کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 800 چینی یوآن (تقریباً 25 ہزار امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔

نمائش میں آنے والی ایک خاتون وو نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ قیمت مناسب ہے اور وہ گھر کے کام کاج میں مدد کے لیے ایسا روبوٹ خریدنا پسند کریں گی۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی