بھارت: تین سالہ بچی کو عمارت کی ساتویں منزل سے پھینک دیا گیا

واقعے کے بعد بچی کو فوری طور پر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

شانایا کو ممبئی کے پوش علاقے کولابا میں واقع آشوکا اپارٹمنٹ کی عمارت کی کھڑکی سےپھینکا گیا(یو ٹیوب سکرین شاٹ)

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تین سالہ بچی کو اس کے والد کے دوست نے مبینہ طور رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے پھینک کر ہلاک کر دیا۔

پولیس افسران کا کہنا ہے واقعے کے بعد چھوٹی بچی کو، جس کا نام بھارتی میڈیا میں شانایا ہیتھرامانی بتایا جا رہا ہے، فوری طور پر زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

شانایا کو ممبئی کے پوش علاقے کولابا میں واقع آشوکا اپارٹمنٹ کی عمارت کی کھڑکی سے باہر پھینکا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کا نام انیل چوگانی ہے جو ہلاک ہونے والی تین سالہ لڑکی کے والد کے بچپن کے دوست ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

45 سالہ ملزم کو موقعے سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ پولیس نے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ممبئی پولیس کے ترجمان نے کہا ’ایک مشتبہ شخص نے اپنے دوست کی بیٹی کو کولابا کے اپارٹمنٹ سے سنیچر کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے نیچے پھینک دیا تھا۔‘

انہوں نے کہا اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔’ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملزم کے اس بہیمانہ فعل کے پیچھے کیا محرکات تھے‘۔

ملزم اور بچی کے والد ملحقہ عمارتوں میں رہائش پذیر تھے اور دونوں گھرانوں میں کافی اچھے تعلقات تھے۔

اخبار ’ممبئی مرر‘ کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی واقعے کے وقت اپنے جڑواں بہن اور بھائی کے ساتھ انیل چوگانی کے گھر کھیل رہی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا