آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ: شائی ہوپ واپس، روچ ڈراپ

ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائی ہوپ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے ملک میں ہونے والی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، لیکن تجربہ کار فاسٹ باؤلر کیما روچ کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

26 جنوری 2025 کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوران دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پویلین واپس جاتے ہوئے۔ (فاروق نعیم / اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائی ہوپ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے ملک میں ہونے والی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، لیکن تجربہ کار فاسٹ باؤلر کیما روچ کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شائی ہوپ تقریباً چار سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ یہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 25 جون سے بارباڈوس میں شروع ہو گی اور یہ نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کا آغاز بھی ہے۔

محدود اوورز کے کپتان شائی ہوپ نے اب تک 38 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں سے آخری ٹیسٹ انہوں نے 2021 کے آخر میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

کیولن اینڈرسن کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ برینڈن کنگ کو بھی آسٹریلوی طاقت ور فاسٹ بولنگ اٹیک کے خلاف بیٹنگ مضبوط کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا: ’برینڈن کنگ کا انتخاب اس کردار میں فٹ بیٹھتا ہے جس پر ہم نے خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی نشان دہی کی ہے تاکہ ہماری ٹیم کو رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے قریب لے جایا جا سکے۔‘

چونکہ کیما روچ کو سکواڈ سے نکال دیا گیا ہے، مرکزی طور پر بولنگ کی ذمہ داریاں جیدن سیلز، الزری جوزف اور شمر جوزف اٹھائیں گے، جبکہ روسٹن چیس ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ڈیرن سیمی نے مداحوں سے اس ٹیم پر اعتماد کرنے کی درخواست کی، جو فی الحال ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا: ’میں اس سیریز کا بےصبری سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ ہم اس سائیکل کے دوران اپنا مضبوط آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ہوم گراونڈ کو ایک قلعے کی طرح بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ہمارے پرجوش مداح ہمارے ساتھ ہوں۔

’ میچز مشکل ہوں گے، لیکن مجھے ان مرکزی کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے، اور وہ میرون (ویسٹ انڈیز ٹیم کی وردی کا رنگ) پہننے اور ہمارے شائقین کو خوش کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘

سکواڈ

آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کے سکواڈ میں روسٹن چیس (کپتان)، جومل ویریکن، کیولن اینڈرسن، کریگ بریتھویٹ، جان کیمبل، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، شائی ہوپ، ٹیون املاچ، الزاری جوزف، شمر جوزف، برینڈن کنگ، جوہن لین ، میکائل لوئس، اینڈرسن فلپ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ