راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پلڑا بھاری

سری لنکا کے دوسرے اننگز میں بھی برے آغاز کے بعد پاکستان کی نظریں دوسرے ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 18 نومبر 2026 کو راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کا منظر (پی سی بی)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جہاں اسے 153 رنز کی برتری حاصل ہے۔

راولپنڈی میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز ہی بنا سکا تھا جبکہ پاکستان نے جواب میں 325 رنز بنائے تھے۔

اس طرح پاکستان کو 153 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں نوجوان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں ہی نوجوان بلے باز اپنی نصف سینچریوں سے چند قدم کی دوری پر آؤٹ ہو گئے۔

اذان اویس نے 47 اور طیب عارف نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف آٹھ رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے لیے نوجوان وکٹ کیپر غازی غوری نے نصف سینچری سکور کی اور رضا اللہ کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ کے ذریعے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رضا اللہ نے 32 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں سری لنکا کا ایک بار پھر آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا اور صرف 10 رنز پر ہی اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

سری لنکا کی دوسری اننگز میں اوپنر اڈارا 7 اور دنیش چندیمل صرف پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی فاسٹ بولرز نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کی جہاں ثاقب خان، رضا اللہ اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ لی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ