اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلیجنس سربراہ کی موت

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اتوار کو ہونے والے حملوں میں پاسداران انقلاب انٹیلی جنس کے سربراہ محمد کاظم (بائیں) اور حسن محقق (دائیں) مارے گئے(تصویر: تسنیم نیوز ایجنسی)

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ کہ ’پاسدران انقلاب کے شعبہ انٹیلی جنس کے سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب حسن محقق اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آئی آر جی سی کے ایک اور کمانڈر محسن باقری اور تین دیگر نامعلوم سکیورٹی اہلکار بھی جان سے گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے بھی یہ اشارہ دیا کہ محمد کاظمی اور حسن محقق تہران میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔

نتن یاہو نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’کچھ لمحے پہلے ہم نے تہران میں انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کو بھی نشانہ بنایا۔ ہمارے بہادر پائلٹ تہران کی فضاؤں میں ہیں اور ہم فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

جمعے کو اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے، اسرائیل کے مطابق ان حملوں کا بنیادی ہدف فوجی اور جوہری تنصیبات تھیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر مارے گئے  جن میں حسین سلامی، محمد باقری، امیر علی حاجی زادہ اور غلام علی رشید شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں متعدد جوہری سائنس دان بھی جان سے گئے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا