جیف بیزوس کی نئی اہلیہ لارین سانچیز کون ہیں؟

امریکی ارب پتی جیف بیزوس سے شادی کرنے والی لارین سانچیز کون ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور لورین سانچیز 6 نومبر 2021 کو لاس اینجلس میں تقریب میں شریک تھے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی، 55 سالہ لارین سانچیز اور ایمازون کے بانی، 61 سالہ جیف بیزوس، مئی 2023 میں منگنی کرنے کے بعد اب جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

ان کی شاندار شادی وینس، اٹلی میں ہوگی، جس میں وینس میونسپلٹی کے مطابق تقریباً 200 مہمان شرکت کریں گے۔

امریکی ارب پتی جیف بیزوس سے شادی کرنے والی لارین سانچیز کون ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

تین بچوں کی ماں

سانچیز کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے 24 سالہ نیکو گونزالیز ان کے سابق بوائے فرینڈ اور ریٹائرڈ این ایف ایل کھلاڑی ٹونی گونزالیز سے 2001 میں پیدا ہوئے۔

ان کے بیٹے 19 سالہ ایون وائٹسیل اور 17 سالہ بیٹی ایلا وائٹسیلان سابق شوہر پیٹرک وائٹسیل سے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ELLE Magazine (@elleusa)

نیکو گونزالیز اپنی والدہ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر بھی نظر آ چکے ہیں، جس میں ستمبر 2004 میں فوربس پاور ویمن سمٹ میں ان کے ساتھ پوز کرنا بھی شامل ہے۔

ایک تجربہ کار پائلٹ

سانچیز کو طویل عرصے سے ہوا بازی کا شوق ہے۔ 2023 کے ووگ پروفائل کے مطابق انہوں نے 2010 کی دہائی کے آغاز میں اپنا فکسڈ ونگ پائلٹ لائسنس حاصل کیا اور اس کے بعد ہیلی کاپٹر لائسنس بھی حاصل کیا۔

وہ فضائی فلم بندی میں مہارت رکھتی ہیں اور ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق کرسٹوفر نولان کی فلم ’ڈنکرک‘ کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

ٹو ڈے ڈاٹ کام کے مطابق گذشتہ دہائی میں انہوں نے بلیک اوپس ایوی ایشن کی بنیاد رکھی، جسے بیزوس کے ارتھ فنڈ کی ویب سائٹ پر ان کی بائیو میں ’پہلی خاتون کی ملکیت اور چلائی جانے والی فضائی فلم اور پروڈکشن کمپنی‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

بلیک اوپس ایوی ایشن نامی کمپنی نے جیف بیزوس کی خلائی پروازوں کی کمپنی بلیو اوریجن کے مشنز کی ویڈیو فلم بنائی اور کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق سونی، آئی ایم جی اور نیٹ فلکس سمیت تجارتی کلائنٹس کے لیے پروجیکٹس پر بھی کام کیا ہے۔

سانچیز نے ہوا بازی میں مزید خواتین کو دیکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔’

ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی

سانچیز ایک ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں اور کے ٹی ٹی وی پر ’گڈ ڈے ایل اے‘ کی سابق شریک میزبان اور ’ایکٹرا‘ کی نمائندہ رہ چکی ہیں۔

انہیں 1999 میں اے بی سی کے ’دی ویو‘ پروگرام کے شریک میزبان کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن یہ جگہ بالآخر صحافی لیزا لنگ کو ملی۔

سانچیز نے 2023 میں وال سٹریٹ جرنل کو بتایا تھا کہ باربرا والٹرز نے ذاتی طور پر سانچیز کو فون کر کے بتایا کہ انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔

سانچیز کہتی ہیں کہ وہ اب بھی والٹرز سے ملنے والی نصیحت عزیز رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیزوس کے لیے محبت کا اظہار

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سانچیز نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے بارے میں خوبصورت پیغامات شیئر کیے ہیں۔

جنوری 2023 میں، اپنی منگنی کا اعلان کرنے سے چند ماہ پہلے، سانچیز نے انسٹاگرام پر بیزوس کی 59ویں سالگرہ منائی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’میرے خوابوں کے انسان کو سالگرہ مبارک، جو اپنی ہنسی اور مہربان دل سے میری دنیا کو روشن کرتا ہے۔ آپ نے مجھے دکھایا ہے کہ کوئی بھی محبت ایسی نہیں جس کے لیے بہادری سے جنگ نہ لڑی گئی ہو۔ ہمیشہ میرے ساتھ رہنے اور سب سے زیادہ پیار کرنے والے اور معاون ساتھی بننے کا شکریہ۔‘

جب بیزوس نے انہیں ان تکیے کے نیچے گلابی ہیرا رکھ کر حیران کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تو وہ اپنی خوشی بمشکل چھپا سکیں۔

2023 میں ووگ کو غیر متوقع پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’جب انہوں نے ڈبہ کھولا، تو مجھے لگا کہ تھوڑی دیر کے لیے میں ہوش کھو بیٹھی تھی۔‘

سانچیز نے جنوری 2024 میں اپنے منگیتر کے بارے میں تعریف جاری رکھی جب انہوں نے ان کی 60ویں سالگرہ ایک چھوٹے بچے کے طور پر ان کی پرانی تصویر کے ساتھ منائی۔

انہوں نے لکھا، ’دیکھو کون 60 کا ہو رہا ہے! سالگرہ مبارک ہو، بے بی!  آج ایک اور دن ہے جہاں آپ کی ہنسی نے ہمارا گھر بھر دیا ہے، اور آپ کی وہ مسکراہٹ ہر کمرے کو روشن کرتی ہے۔ آپ کی سادہ خوشیوں اور خوشی کے پرسکون لمحات کی فراوانی کے لیے دعا گو ہوں۔‘

خواتین کے ساتھ خلا کا سفر

سانچیز نے ایک لائسنس یافتہ پائلٹ کے طور پر زمین پر پہلے ہی کافی پرواز کی ہے، اور حال ہی میں انہوں نے بلیو اوریجن فلائٹ پر خلا کا سفر کیا جس میں سارا عملہ خواتین پر مشتمل تھا۔

 گلوکارہ کیٹی پیری، صحافی گیل کنگ، سابق ناسا راکٹ سائنسدان عائشہ بو، بائیو یسٹروناٹکس محققہ امنڈا نگیوین اور فلم پروڈیوسر کیری این فلین 14 اپریل کو خلا کے کنارے تک 11 منٹ کے سفر کے لیے سانچیز کے ساتھ شامل ہوئیں۔

پرواز کرنے سے پہلے، سانچیز نے نومبر میں ٹوڈے سے بات کی کہ ان کے لیے خلا کا سفر کیوں اہم تھا۔

سانچیز نے کہا تھا کہ ’جب ہم خواتین کے بارے میں سوچتے ہیں، تو اکثر ہم انہیں ایک ایکسپلورر کے طور پر نہیں سوچتے۔ ہم میگیلن، جیکس کوسٹاؤ کے بارے میں سوچتے ہیں، لیکن ہم ایکسپلورر بھی ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی گھر