حیدرآباد سن رائزرز کے تیز بولروں پرافل ہنگے اور ثاقب حسین نے اپنے شاندار ڈیبیو سے راجستھان رائلز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں پہلی شکست سے دوچار کر دیا۔
ثاقب حسین نے نے 24 رنز جبکہ ہنگے نے 34 رنز دے کر چار، چار وکٹیں لیں، لیکن ہنگے کی کارکردگی اس لیے زیادہ یادگار رہی کیونکہ
وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔
راجستھان کی ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور حیدرآباد نے یہ میچ 57 رنز کے واضح مارجن سے جیت لیا۔ راجستھان کے کپتان ریان پراگ نے
ان نئے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’انہوں نے انتہائی خوبصورتی سے بولنگ کی۔جس دباؤ میں وہ کھیل رہے تھے، ہوم کراؤڈ ان کے نام کے نعرے لگا رہا تھا اور جس طرح انہوں نے بولنگ کی، وہ دیکھنے کے لائق تھی۔‘
لمبے قد کے حامل ہنگے اپنے کیریئر کا صرف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے تھے اور انہیں راجستھان کے خطرناک اوپنرز ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال کے خلاف بولنگ کا مشکل کام سونپا گیا۔
لیکن ہنگے نے پہلے ہی اوور میں راجستھان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
انہوں نے پہلی ہی گیند پر سوریہ ونشی کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا پھر دھرو جوریل کو آؤٹ کیا اور تیسری وکٹ لہوان-ڈری پریٹوریئس کی حاصل کی۔
ہنگے نے دوبارہ واپسی کرتے ہوئے پراگ کو آؤٹ کیا اور تیسرے اوور تک راجستھان کا سکور نو رنز پر پانچ وکٹ کر دیا۔
ثاقب حسین نے، جنہیں 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے منتخب کیا تھا مگر وہ نہیں کھیل سکے تھے، اپنے پہلے اوور میں یشسوی جیسوال کو پویلین بھیجا اور بعد میں تین مزید وکٹیں حاصل کیں، جن میں راجستھان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ڈونوون فریرا (69 رنز، 44 گیندیں) کی وکٹ بھی شامل تھی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ہنگے نے کہا ’میں نے اس لمحے کو محسوس کیا۔ میں نے کہیں لکھا تھا کہ میں اپنے ڈیبیو پر چار، پانچ وکٹیں لوں گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’میں نے پاور پلے میں حاوی ہونے کا سوچا تھا۔ سوریہ ونشی کی وکٹ میری پسندیدہ تھی۔
’میں نے لوگوں سے کہا تھا کہ میں انہیں باؤنسر کر کے آؤٹ کروں گا۔ میں صرف انہیں آؤٹ کرنا چاہتا تھا۔‘
حسین نے کہا ’ہر کھلاڑی ایسے ڈیبیو کی خواہش کرتا ہے۔ یہ بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘
کشن اپنی سینچری مکمل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے لیکن 14ویں اوور میں سندیپ شرما کو کیچ دے بیٹھے۔
ابھیشیک شرما اس سال ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جب وہ جوفرا آرچر کی پہلی ہی گیند کو ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ کی جانب کھیلتے ہوئے کیچ ہو گئے
