پشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج

پشاور زلمی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اب تک ایک میچ بھی نہیں ہاری ہے جبکہ سفیان مقیم سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں (فوٹو/ پاکستان سپر لیگ)

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں لاہور اور اس کے بعد کراچی کل 29 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب تک پشاور زلمی بنا کوئی میچ ہارے پوائنٹس ٹیبل پر راج کر رہی ہے۔

اب تک اس ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ، آٹھ جبکہ باقی تمام ٹیموں نے سات، سات میچز کھیلے ہیں۔

پی ایس ایل میں اب 21 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ایک ساتھ ہی میچز کھیلے جائیں گے۔ آج لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ دن میں جبکہ شام میں ملتان سلطانز اور راولپنڈیز میں مقابلے ہوگا۔

آئیے اب تک کے 29 میچز کے بعد اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پشاور زلمی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

ناقابلِ شکست پشاور زلمی کے 8 میچز میں 15 پوائنٹس ہیں۔ چوتھے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ، ملتان سلطانز 10  پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حیدر آباد کنگز مین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے چھ، چھ پوائنٹس ہیں۔

اب تک ٹورنامنٹ میں بیٹنگ زلمی کے کوشل مینڈس اور بابر اعظم سر فہرست ہیں جبکہ بولنگ میں بھی زلمی ہی کے سفیان مقیم سب سے آگے ہیں۔

کوشل مینڈس اب تک 413 اور بابر اعظم بھی 401 رنز بنا چکے ہیں اور دونوں ہی ایک، ایک سینچری سکور کر چکے ہیں۔

دونوں بلے باز نے مل کر اب تک 557 رنز بنائے ہیں اور وہ محمد رضوان اور شان مسعود کے 695 رنز کی پارٹنرشپ کے تعاقب میں ہیں۔

بولنگ میں فضل محمود کیپ سفیان مقیم کے پاس ہے جو کل 17 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ  شاہین آفریدی 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اب تک لگنے والے چوکے چھکوں کی بات کریں تو 29 میچوں میں کل 375 چھکے اور 823 چوکے لگ چکے ہیں۔ یہاں بھی پشاور زلمی کے کوشل مینڈس 18 چھکوں اور 39 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ