پاکستان سمیت کئی ممالک میں فیس بک، انسٹاگرام سروس میں خلل

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام تک صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اتوار کو امریکہ میں فیس بک صارفین کی جانب سے 4,808 شکایات درج کی گئیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی ویب اور ایپ سروسز تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Downdetector) کے مطابق اتوار کو امریکہ میں فیس بک صارفین کی جانب سے 4,808 شکایات درج کی گئیں، جن میں سے 63 فیصد صارفین کو ویب سائٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا تھا۔

اسی طرح امریکہ ہی میں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے 2,829 شکایات موصول ہوئیں، جن میں ایپ استعمال کرنے میں مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

روئٹرز کی جانب سے کی گئی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ سنگاپور میں بھی فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی وقفے وقفے سے متاثر رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے میٹا (Meta) نے روئٹرز کی جانب سے ای میل کے ذریعے بھیجے گئے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

یہ مسئلہ پاکستانی صارفین کو بھی درپیش ہے جہاں فیس بک ویب تک رسائی کی کوشش میں انہیں اپنے ڈیسک ٹاپ پر ایک پیغام دکھائی دیتا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’آپ کا اکاؤنٹ ایک سائٹ ایشو کی وجہ اس وقت دستیاب نہیں ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ براہ کرم چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔‘

اسی طرح انسٹاگرام ویب تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش پر بھی ایک پیغام نمودار ہوتا ہے جس میں لکھا ہے: ’معذرت خواہ ہیں یہاں کوئی مسئلہ ہے۔ ہم جلد از جلد اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات کے بارے میں بات کرنے کے لیے صارفین ایکس کا رخ کر رہے ہیں جہاں سکرین شاٹس کے ساتھ ساتھ میمز بھی آنا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل