فیس بک اور انسٹاگرام کے ’ٹین اکاؤنٹس‘ دنیا بھر میں متعارف

یہ ٹین اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے اضافی سکیورٹی سیٹنگز، مواد کی پابندیوں اور والدین کے کنٹرول کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

17 نومبر، 2023 کو فرینکفرٹ میں ایک سمارٹ فون پر فیس بک ایپ کی تصویر (اے ایف پی)

میٹا نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے فیس بک اور میسنجر پر نوعمر صارفین کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کے ساتھ نام نہاد ’ٹین اکاؤنٹس‘ دنیا بھر میں فعال کر دیے ہیں۔

یہ اکاؤنٹس چند ماہ پہلے بڑے انگریزی بولنے والے ممالک میں متعارف کرائے گئے تھے۔

امریکی کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ’ہم نے انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر کروڑوں نوعمروں کو ٹین اکاؤنٹس میں شامل کیا ہے اور اب ہم فیس بک اور میسنجر پر دنیا بھر میں نوعمروں کے لیے ان کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔‘

میٹا کے یہ ٹین اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے اضافی سکیورٹی سیٹنگز، مواد کی پابندیوں اور والدین کے کنٹرول کی سہولیات فراہم کرتے ہیں اور سب سے پہلے گذشتہ سال انسٹاگرام پر متعارف کرائے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی نے اپریل میں کہا تھا کہ انہیں فیس بک اور میسنجر پر بھی امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں توسیع دے دی گئی ہے۔

میٹا کے مطابق ان ٹین اکاؤنٹس کی پابندیاں والدین کے بڑے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں، جن میں خودکار حفاظتی اقدامات شامل ہیں تاکہ نوعمر صرف محدود افراد سے آن لائن بات چیت کر سکیں، محدود مواد دیکھ سکیں اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا وقت بہتر طور پر صرف ہو۔

کم عمر یعنی 16 سال سے کم صارفین کے لیے یہ پابندیاں والدین کی اجازت کے بغیر ختم نہیں کی جا سکتیں۔

گذشتہ برسوں میں سوشل نیٹ ورکس کے استعمال کے حوالے سے نوعمروں پر بڑھتی تشویش سامنے آئی ہے، جن میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ نوجوان ضرورت سے زیادہ وقت سکرین کے سامنے گزارتے ہیں اور کچھ پلیٹ فارمز پر مناسب نگرانی کا فقدان ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی