21 سال بعد فیس بک اپنا ’پوک‘ فیچر نئے انداز میں پیش کرنے کو تیار

فیس بک نے نئی اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’پوکس کبھی واقعی ختم نہیں ہوئے لیکن وہ بڑے انداز میں واپس آ رہے ہیں۔‘

فیس بک نے پوک فیچر سب سے پہلے 2024 میں متعارف کروایا تھا (فیس بک)

فیس بک نوجوانوں کو اپنے پلیٹ فارم کی طرف زیادہ متوجہ کرنے کی کوشش میں اپنے پرانے فیچرز میں سے ایک میں بڑی تبدیلی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ فیچر پہلی بار دو دہائی قبل متعارف کروایا گیا تھا اور اب دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ایپ اپنے ’پوک‘ (Poke) بٹن کو نئے انداز میں پیش کر رہی ہے تاکہ اسے فیس بک کا ایک مرکزی حصہ بنایا جا سکے۔

فیس بک نے نئی اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا: ’پوکس کبھی واقعی ختم نہیں ہوئے لیکن وہ بڑے انداز میں واپس آ رہے ہیں۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس نے آپ کو پوک کیا اور آپ دوسرے دوستوں کو پوک کرنے کے لیے تلاش کر سکتے ہیں۔‘

فیس بک نے کہا کہ صارفین ایک مخصوص صفحے پر اپنے دوستوں کے ساتھ ’پوکس کاؤنٹ‘ بھی دیکھ سکیں گے، جو ہر بار انہیں پوک ملنے پر اطلاع دے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا، جب فیس بک نے گذشتہ سال نوٹ کیا کہ ’پوک کا وقت آ گیا ہے‘ اور ان کے استعمال میں 13 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فیس بک اب بھی سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی اسے کم از کم مہینے میں ایک بار استعمال کرتی ہے لیکن گذشتہ برسوں میں اسے نئے صارفین کو متوجہ کرنے میں مشکلات پیش آئی ہیں۔

قبل ازیں رواں سال فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ سوشل نیٹ ورک پر ’او جی‘ فیچرز واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ دوستوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے اور کم عمر صارفین کو متوجہ کیا جا سکے۔

گذشتہ برسوں میں فیس بک کی مرکزی فیڈ الگورتھم کے ذریعے تیار کردہ مواد کی طرف منتقل ہو گئی، جو ایسے اکاؤنٹس کا مواد دکھاتی ہے، جنہیں صارفین فالو نہیں کرتے تاکہ انگیجمنٹ میں اضافہ ہو۔

مارچ میں کولن اینڈ سمیر پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے زکربرگ نے فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب واپس لانے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ او جی فیس بک کو واپس لانے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اصل تجربے کے بہت سے مزے دار اور کارآمد حصوں پر ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی اور نہ صرف یہ کہ ہم نے ان پر زیادہ توجہ نہیں دی بلکہ میں نے محسوس کیا کہ کسی اور نے بھی ان میں سے بہت سی چیزوں کو دوبارہ تخلیق نہیں کیا، جو فیس بک کے حوالے سے واقعی جادوئی ہوا کرتی تھیں۔‘

فیس بک کے بانی نے مزید کہا: ’میرا خیال ہے کہ یہ ایک بہت اچھا موقع ہے جس ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس میں کام کرنے میں مزہ بھی آئے گا۔ یہ موقع ہے کہ ہم ایک ایک کرکے ان تمام چیزوں کو دوبارہ سے بنائیں جو پہلے فیس بک کا حصہ ہوا کرتی تھیں اور لوگ ان سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج وہ انٹرنیٹ پر موجود نہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی