فیس بک کی ’دل توڑ دینے والی‘ مہم کے دوران لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ

’میٹا کی پابندی کی لہر‘ کے نام سے مشہور بڑے پیمانے پر اکاؤنٹ بند کرنے کے عمل نے انسٹاگرام کے صارفین کو بھی متاثر کیا جو کہ میٹا کی ملکیت ہے۔

یہ تصویر 7 جنوری 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں بنائی گئی ہے، جس میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی تصویر اور فیس بک ایپ کے ڈاؤن لوڈ صفحہ کو ظاہر کرنے والا ایک فون دکھایا گیا ہے۔ فیس بک نے اپنی صفائی مہم کے سلسلے میں ایک کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں (اے ایف پی)

فیس بک نے صفائی مہم کے حصے کے طور پر دنیا کے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایک کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ یہ اقدام ’سپیم مواد کو ہٹانے‘ اور حقیقی اکاؤنٹس کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔ تاہم بعض صارفین نے غلط طور پر اس کارروائی کی زد میں آنے کی شکایت کی۔

فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بند کیے گئے اکاؤنٹس کی تعداد کی تصدیق اور انکشاف کیا کہ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں ہر ماہ 10 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹ بند کیے گئے۔

ادارے نے اپنے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ’اکثر ایک ہی میم یا ویڈیو بار بار سامنے آتی ہے۔ کبھی تو ان اکاؤنٹس کی طرف سے جو خود کو اصل بنانے والا ظاہر کرتے ہیں اور کبھی دھوکہ دینے والے مختلف اکاؤنٹس سے۔

’یہ عمل سب کے تجربے کو مدہم کر دیتا ہے اور نئی آوازوں کے لیے نمایاں ہونا مشکل بنا دیتا ہے۔ ہم فیس بک پر غیر اصل مواد کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات متعارف کرا رہے ہیں تاکہ بالآخر اصل مواد شیئر کرنے والے تخلیق کاروں کو تحفظ اور فروغ دیا جا سکے۔‘

درجنوں صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کو ہٹائے جانے کے بارے میں اسی طرح کے تجربات شیئر کیے، جائز اکاؤنٹس ہونے کے باوجود، کچھ نے سسٹمز پر ان کے اکاؤنٹس کی غلط شناخت کرنے کا الزام لگایا۔

ایک صارف نے ریڈاِٹ فورم میٹا لاسوٹس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ رابطہ قائم کرنے کی صلاحیت کو ایک ایسا الگورتھم چھین رہا ہے جو سمجھ سے عاری ہے۔

’ہمارا کاروبار اس وقت نقصان اٹھا رہا ہے کیوں کہ ہمیں گاہکوں، کاروباری رابطوں تک پہنچنے اور تعلقات برقرار رکھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے جب کہ میرے بیٹے کا آٹزم سپورٹ نیٹ ورک منقطع ہو گیا ہے، جس سے ہم خود کو بے سہارا محسوس رہے ہیں۔ یہ غیر انسانی، غیر منصفانہ اور انتہائی دل شکن محسوس ہوتا ہے۔‘

’میٹا کی پابندی کی لہر‘ کے نام سے مشہور بڑے پیمانے پر اکاؤنٹ بند کرنے کے عمل نے انسٹاگرام کے صارفین کو بھی متاثر کیا جو کہ میٹا کی ملکیت ہے۔

دی انڈپینڈنٹ نے درست اکاؤنٹس کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں مزید تبصرے کے لیے کمپنی سے رابطہ کیا۔

ہر اس صارف کو جس کا اکاؤنٹ ختم کیا گیا، اس کارروائی کے بارے میں ایک ای میل موصول ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیس بک کے صارفین کمپنی کے سپورٹ صفحات کے مطابق 180 دنوں کے اندر اپنے اکاؤنٹ کی معطلی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں، جس کے بعد اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

بڑے پیمانے پر اکاؤنٹ بند کرنے کا عمل اس وقت ہو رہا ہے جب دوسری ٹیک کمپنیاں بھی اپنے پلیٹ فارمز کی صفائی میں مصروف ہیں۔

2023 میں، گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام غیر فعال جی میل، فوٹوز اور ڈرائیو اکاؤنٹس بند کر دے گا۔ یہ اقدام اب بھی کروڑوں صارفین کو متاثر کر رہا ہے۔

قبل ازیں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے فیس بک صفائی کے زیادہ سخت اقدامات تجویز کیے تاکہ صارفین کی مصروفیت کو بڑھایا جا سکے۔

مبینہ طور پر 2022 میں مارک زکربرگ نے ایک اندرونی طور پر ای میل بھیجی تھی جس میں فیس بک کے تمام صارفین کے دوستوں کو ڈیلیٹ کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔

مارک زکربرگ نے کمپنی کے افسران کو لکھا کہ ’ممکنہ طور پر پاگل پن پر مبنی ایک منصوبہ یہ ہے کہ ہر ایک کے گرافس (روابط) کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے اور انہیں دوبارہ روابط بنانے کا موقع دیا جائے۔‘ افسروں نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی