تائیوان: ’ناراض بیوی‘ کا فیس بک ہیک کرنے پر شوہر کو جیل

ایک مقامی عدالت نے اس شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی بیوی کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا اور تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

میکسیکو میں 13 مئی 2012 کو ایک خاتون فیس بک پر لاگ ان کرنے کی کوشش کر رہی ہیں (اے ایف پی)

تائیوان میں اپنی ناراض بیوی کو واپس لانے کی غرض سے ان کے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے پر ایک شخص کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایک مقامی عدالت نے اس شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی بیوی کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا اور تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔ مقامی میڈیا کے ذریعے اس شخص کی شناخت ہوؤ کے طور پر کی گئی۔

تائپے ٹائمز کے مطابق اس جوڑے کے درمیان گذشتہ سال مئی میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد ان کی بیوی جزیرے کے جنوب مغرب میں واقع چیائی شہر میں اپنے گھر سے چلی گئیں اور اپنی نوجوان بیٹی کو بھی ساتھ لے گئیں۔

خاتون کی شناخت مس یو کے نام سے ہوئی، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی کال اٹھانے سے انکار کر دیا اور تنازع کے بعد تمام رابطے منقطع کر دیے۔

اس کے بعد شوہر نے اپنی بیٹی اور ساس کو پیغام بھیجنے کے لیے اپنی بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ’ہیک‘ کیا۔ اپنی اہلیہ کا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے بھیجے گئے اس پیغام میں انہوں نے اپنے رویے پر معافی مانگی اور اپنی ساس اور بیٹی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

تائپے کی عدالت کو بتایا گیا کہ اس شخص نے اپنی بیٹی اور ساس سے رابطہ کرنے کے لیے گذشتہ سال 31 مئی اور یکم جون کو اپنی بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ میں دو بار لاگ ان کیا تھا۔

ان کی بیٹی کی عمر واضح نہیں ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس شخص نے اپنی بیوی کا اکاؤنٹ کیوں استعمال کیا۔

اپنی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے بارے میں جاننے کے بعد، مس یو نے مبینہ طور پر ہوؤ کے خلاف فوجداری الزامات دائر کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ماہ کے شروع میں عدالتی فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ لوگ شادی کے بعد پرائیویسی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوتے۔

سٹریٹس ٹائمز کے مطابق تائیوان کے اس شخص نے ججوں کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور اسے تائیوان کے کریمنل کوڈ کے تحت 'کمپیوٹر سکیورٹی کے خلاف جرائم' کا مرتکب قرار دیا گیا۔

ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کا پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے ان کی رضامندی کے بغیر ان کے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور پیغامات بھیجنے کے لیے ان کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے 'ان کے ڈیجیٹل ریکارڈ کو تبدیل کیا۔'

عدالت نے انہیں تین ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ روزانہ ایک ہزار تائیوانی ڈالر (تقریبا 25 پاؤنڈ) کا جرمانہ ادا کرکے سزا کو کم کرنے کا آپشن بھی دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل