انڈین شخص نے مردہ بیوی کی سلیکون سے بنی نقل تیار کر لی

انڈیا میں ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم تاپس سندیلیا نے کووڈ کے باعث ہلاک ہونے والی بیوی کا 70 لاکھ روپے مالیت کا سلیکون سے بنا پتلا بنا لیا۔

خاتون کے 30 کلوگرام وزنی مجسمے کو ریشمی ساڑھی پہنائی گئی ہے، اور زیورات سے سجایا بھی گیا ہے (ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ/سکرین گریب)

انڈیا کے شہری نے کووڈ 19 کی وجہ سے فوت ہونے والی بیوی کا انسانی قد کے برابر سلیکون مجسمہ بنوا دیا۔

مشرقی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے  ریٹائرڈ سرکاری ملازم، تاپس سندیلیا نے بیوی کی یاد میں تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے کی لاگت سے پتلا تیار کروایا، جو زندہ انسان جیسا دکھائی دیتا ہے۔

اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سندیلیا مئی 2021 میں کووڈ کے وبائی مرض کی دوسری لہر میں اپنی شریک حیات اندرانی کو کھو بیٹھے تھے۔

مرض کا شکار ہونے کے بعد خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں تنہائی میں رکھا گیا۔

اخبار نے مزید لکھا کہ جب 59 سالہ خاتون فوت ہوئیں تو ان کے پاس کوئی نہیں تھا۔

خاتون کے 30 کلوگرام وزنی مجسمے کو ریشمی ساڑھی پہنائی گئی ہے، اور زیورات سے سجایا بھی گیا ہے۔

ہاتھ باندھے مجسمےکو جھولے پر بٹھایا گیا ہے، جو گھر میں خاتون کی پسندیدہ جگہ ہوا کرتی تھی۔

سندیلیا کا مقصد مجسمے کے ذریعے اپنی بیوی کی خواہش پوری کرنا ہے۔ انہوں نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ایک موقعے پر ان کی بیوی نے انہیں ان کا مجسمہ بنوانے کے لیے کہا تھا۔

انہوں نے اخبار کو بتایا: ’ہم ایک دہائی قبل مایا پور میں اسکون مندر گئے اور مندر کے بانی اے سی بھکتی ویدانتا سوامی کے زندہ دکھائی دینے والے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ تب اندرانی نے مجھے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا کہ اگر وہ مجھ سے پہلے فوت ہو گئیں تو ان کا اسی جیسا مجسمہ بنواؤں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مجسمے میں ہمسایوں کی دلچسپی سے خوش سندیلیا نے کہا کہ ’میری بیوی چار مئی 2021 کو فوت ہوئی اور میں بس ان کی خواہش پوری کرنا چاہتا تھا۔‘

مجسمہ ساز کے لیے ان کی تلاش گذشتہ سال اس وقت ختم ہوئی، جب ان کی ملاقات 46 سالہ سبیمل داس سے ہوئی۔

سندیلیا نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی بیوی کا مٹی کا ماڈل بناتے ہوئے کئی دنوں تک مجسمہ ساز کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں اسی ماڈل کی مدد سے سیلیکون کا مجسمہ بنایا گیا۔

سندیلیا نے اخبار کو بتایا کہ ’اندرانی کے چہرے کے حقیقی تاثرات سے کم میرے لیے کسی کام کا نہیں۔ آخر میں نے اس کے ساتھ 39 سال بتائے ہیں۔‘

انتہائی محتاط اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں انڈیا میں پانچ لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے۔

اب تک ملک میں کووِڈ کے تقریباً چار کرور 40 لاکھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ ویکسین کی دو ارب سے زیادہ خوارکیں دی جا چکی ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا