ہیکروں کی جدید تکنیک سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ہیکروں نے آپ کے فون کر ہیک کرنے اور موبائل فون پر سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔ 

ہیکروں نے آپ کے فون کر ہیک کرنے اور موبائل فون پر سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مناسب احتیاطی تدابیر سے کام لے کر سائبر حملوں سے بچنا ممکن ہے۔

گذشتہ دو سال میں پاکستان میں سائبر خطرات میں 17 فیصد اور سپائی ویئر حملوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شناختی کارڈ ، فون نمبر، بینک کی تفصیلات یا پھر لوکیشن، حساس ذاتی معلومات سمجھی جاتی ہیں۔ اگر آپ ان معلومات کو محفوظ نہیں رکھتے تو آپ کی شناخت بغیر اجازت غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ آپ کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز افشا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ آپ مالیاتی فراڈ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ سائبر دھوکے باز ایزی پیسہ یا بینک کی تفصیلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دھوکہ دہی سے معلومات حاصل کرنے بھیجے گئے پیغامات اور ای میلز، سائبر حملوں اور سپائی ویئر کی وجہ سے ایک عام واٹس ایپ صارف کا ڈیٹا بھی غیر محفوظ ہوتا ہے۔

ہیکرز کو آپ کا پاس ورڈ کا اندازہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ آپ کو دھوکہ دے کر آپ کا پاس ورڈ، بینکنگ کی معلومات، یا دیگر حساس معلومات دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

کیا آپ کو کبھی اپنی بینکنگ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوئی ای میل موصول ہوئی ہے یا او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) مانگنے والا کوئی ٹیکسٹ میسج ملا ہے؟ یہ ایک عام حربہ ہے جسے فراڈ کرنے والے برانڈ جیکنگ کے ذریعے جعلی ای میلز بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ویب سائٹس، یا پھر اے آئی کا استعمال کر کے ان لوگوں کی جعلی ویڈیوز بناتے ہیں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔

اکثر ہمیں بینک یا سروس پرووائیڈر کی جانب سے او ٹی پی مانگنے کے لیے کالز یا میسجز آتے ہیں، یا پھر ای میلز آتی ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ اپنی بینکنگ کی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔

یہ ایک عام حربہ ہے جسے برانڈ جیکنگ کہا جاتا ہے، جس میں فراڈ کرنے والے کسی درست (ویلیڈ) برانڈ کے نام پر جعلی ای میلز، ویب سائٹ، یا پھر ڈیپ فیک ویڈیوز بنا کر بھی صارفین کو دھوکہ سکیم دیتے ہیں۔

اس تکنیک میں آپ کو ایک ایسی ای میل ملتی ہے جو آپ سے اپنی پروفائل کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا کہتی ہے، بصورت دیگر آپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ آپ لنک پر کلک کرتے ہیں، اور اپنا ای میل، پاس ورڈ یا پے پال اور بینکنگ لاگ ان کی تفصیلات دے دیتے ہیں۔

ان ای میلز اور پیغامات میں فوری کارروائی کرنے کا تاثر دیا جاتا ہے یا خوف و ہراس پیدا کیا جاتا ہے۔

جعلی ڈومین پر لاگ ان کی معلومات چرانے کے لیے ویب ایڈریسز کے ہجوں میں معمولی غلطی کی جاتی ہے یا جعلی ویب سائٹس بنائی جاتی ہیں۔

آپ کو ایک لنک، جو ایک مشکوک لنک ہوتا ہے، پر کلک کرنے کو کہا جاتا ہے تاکہ آپ کو ایک جعلی سائٹ پر لے جایا جا سکے۔

غیر مطلوبہ  میسیجز، کالیں اور ای میلز کے ذریعے جعلی نوکری، جعلی انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی پیشکش کی جاتی ہے اور ساتھ ہی آپ سے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا او ٹی پی مانگا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آن لائن دھوکے سے بچنے کے اقدامات

میسیجنگ ایپ وٹس ایپ میں نیا فیچرشامل کیا گیا ہے جس کا مقصد اس طرح کے خطرے سے بچنے اور آپ کی نجی معلومات کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

یہ فیچر آپ کو نامعلوم صارف کی طرف سے بھیجی گئی تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکومنٹس بلاک کر دے گا۔ یہ فیچر دو مراحل پر مشتمل تصدیق کے عمل کو فعال کرتا ہے۔ گروپ میں ایڈ کرنے کی سہولت صرف ان لوگوں کے لیے ہو گی جنہیں آپ جانتے ہیں اور پریویو لنک غیر فعال ہو جائے گا۔

اپ سکرولڈ 

اپ سکرولڈ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ہے جو خود کو انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا ایکس جیسے الگورتھم سے چلنے والے پلیٹ فارمز کے متبادل کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اس کا بنیادی وعدہ سادہ ہے کہ آپ جو پوسٹ کرتے ہیں اسے وقت اور حقیقی انگیجمنٹ کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ پوشیدہ الگورتھمز کی بنیاد پر۔

اپ سکرولڈ کو اس بات پر فخر ہے کہ اس میں کوئی شیڈو بیننگ یا تعصب نہیں ہے اور یہ منصفانہ الگورتھمز کو قابل بناتی ہے۔

اپ سکرولڈ کی مسلسل مقبولیت اے آئی سسٹمز اور آن لائن اظہار رائے کے مرکزی کنٹرول کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کی نمائندگی کرتی ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو عالمی سطح پر اور تیزی سے، یہاں پاکستان میں بھی گونج رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی