لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو بیرون ملک 11 ٹیسٹ میچز میں 10ویں شکست

انگلینڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 30 اگست 2026  کو انگلینڈ کے اولی رابنسن نے پاکستان کے اذان اویس کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کی (گلین کرک/اے ایف پی)

انگلینڈ نے اتوار کو لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

یہ پاکستان کو بیرون ملک گذشتہ 11 ٹیسٹ میچز میں 10ویں شکست ہے۔

پاکستان کو فتح کے لیے 389 رنز کا مشکل ہدف ملا تھا، تاہم چوتھے روز پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

اولی رابنسن نے ایک بار پھر تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز میں محض 110 رنز پر ڈھیر ہونے کے دوران 13 اوورز میں 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سعود شکیل نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی کچھ لاج رکھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم وہ فاسٹ بولر جاش ٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جنہوں نے پاکستان کی آخری وکٹ بھی حاصل کر لی۔

انگلینڈ کو اس میچ میں صرف 18 وکٹیں حاصل کرنا پڑیں کیونکہ اوپننگ بلے باز امام الحق پہلے روز بائیں پنڈلی میں انجری کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ میدان میں نہیں اترے۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے گذشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دینے کے بعد تین یا اس سے زیادہ میچوں پر مشتمل اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

انگلینڈ نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف 2-1 سے سیریز جیتی تھی۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ نو ستمبر کو برمنگھم میں شروع ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ