سعودی دارالحکومت میں قوالیاں گونج اٹھیں

پاکستان کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ریاض میں پہلی مرتبہ پرفارم کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے پہلی بار  سعودی عرب میں  اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ (تصاویر: ریاض سیزن  ٹوئٹر اکاؤنٹ)

سعودی عرب کو جدید اور تفریح سے بھرپور ملک بنانے کی غرض سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت ملک کے دارالحکومت میں جاری ’ریاض سیزن‘ میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کے جادو سے سننے والوں کو سحر میں گرفتار کر لیا۔

’ریاض سیزن‘ 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں آرٹ، کھیل اور ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

اس سیزن میں تفریح کے کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں تھیٹر، میوزک کنسرٹس اور فیشن شوز شامل ہیں۔

جمعے کی شب عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے پہلی بار یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین کو اپنی قوالیوں سے خوب محظوظ کیا۔

شائقین میں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی شہری شامل تھے بلکہ کئی عرب شہری بھی جھومتے نظر آئے۔

یہاں پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس کی تصویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔











زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی