قائداعظم ٹرافی فائنل: عمر اکمل اور اظہر علی کی سنچریاں

سینٹرل پنجاب نے اپنے بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اظہر علی نےقائد اعظم ٹرافی  میں آج اپنی  تیسری سنچری سکور کی(پی سی بی)

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں212 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ہفتے کو میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 466 رنزبنا لیے۔ عمر اکمل 123 اور ظفر گوہرنو کے سکور سے  میچ کے تیسرے دن کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
عمر کی یہ ایونٹ میں دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل پنجاب کی جانب سے اظہر علی نےشاندار بلے بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی تیسری سنچری سکور کی۔ وہ 119 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


میچ کے دوسرے دن پنجاب نے ایک وکٹ کے نقصان پر 87رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو سلمان بٹ48 اور اظہر علی 17 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے95 رنز کی
شراکت اس وقت ٹوٹی جب سلمان 74 کے سکور پر موسیٰ خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کپتان بابراعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ انہوں نے اظہر کے ہمراہ مثبت کھیل پیش کیا۔ اس موقعے پر اظہر نے  شاندار سنچری اور بابر نے نصف سنچری سکور کی۔ 
اظہر نے 212 گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر 89 گیندوں پر 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے ٹیم کے مجموعے میں125 رنز کا اضافہ کیا۔
ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد پنجاب کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ عمر اکمل نے سنبھال لی۔ انہوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس لگا کر سکور بورڈ کو تیزی سے چلانا شروع کردیا۔ 
عمر 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انہوں نے اظہر اور کامران اکمل کے ہمراہ بالترتیب 93 اور 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر کریز پر موجود دوسرے ناٹ آؤٹ بلے باز ظفر گوہر (نو رنز)ہیں۔
ناردرن کی جانب سے کپتان نعمان علی دو جبکہ حماد اعظم، موسیٰ خان اور صدف حسین ایک، ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
اس سے قبل ناردرن کی ٹیم میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 254 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ