مولانا مسعود اظہر زندہ ہیں: خاندانی ذرائع

گزشتہ روز بھارتی میڈیا متواتر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبریں نشر کرتا رہا

مولانا مسعود اظہر۔ فوٹو، رائٹرز

بھارتی میڈیا گذشتہ روز پاکستان میں کالعدم جماعت جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کےانتقال کی خبریں سارا دن نشرکرتا رہا۔ 

بھارتی اخبارات اور ویب سائٹس نے مولانا مسعود اظہر کی موت کی وجہ ایئراسٹرائیک قرار دی جب کہ بعض ٹی وی چینلز جگر کے کینسر کی وجہ سے ان کے انتقال کی خبر نشر کرتے رہے۔ 

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق  مولانا مسعود اظہر کے اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے اور اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مسعوداظہر کے انتقال کے بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں۔

انہوں نے تین روز قبل ایک اور انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مولانا مسعود اظہر پاکستان میں ہیں لیکن اس قدر بیمار ہیں کہ ان کے لیے آمد و رفت بالکل ممکن نہیں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان