ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

مطلوبہ ہدف 158 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اننگز کا متاثر کن آغاز کرنے میں ناکام رہی اور محض 62 رنز پر ابتدائی چھ بلے باز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

انگلینڈ کی سارہ گلین اور آنیا شرب سول نے تین تین وکٹیں حاصل کیں(اے ایف پی)

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم 19.4 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے میچ کے آغاز میں حریف ٹیم کو دباؤ کا شکار کیا تاہم 81 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کردی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر نمایاں بیٹرز میں نتالی سیوورز نے 36 اور فرین ولسن نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ایمن انور نے تین اور ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اننگز کا متاثر کن آغاز کرنے میں ناکام رہی اور محض 62 رنز پر ابتدائی چھ بلے باز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 33 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔ عالیہ ریاض کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عالیہ ریاض سمیت قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی محض تین بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں۔ اوپنرز جویریہ خان 16 اور منیبہ علی نے 10 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی سارہ گلین اور آنیا شرب سول نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

گروپ بی میں شامل پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ