چیف آف ایئر سٹاف سکواش چیمپیئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل فریدہ محمد کے نام

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل مصر کی فریدہ محمد نے اپنے نام کرلیا ہے۔

مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میچ میں مصر کی فریدہ محمد نے سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو کو 3ـ1 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پہلا سیٹ مصر کی فریدہ محمد نے 11ـ8 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو نے 9ـ11 سے کامیابی حاصل کرکے مقبابلہ 1ـ1 سیٹ سے برابر کردیا۔

مصر کی فریدہ محمد نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بالترتیب 11ـ9 سے اور 11ـ5 سے کامیابی حاصل کرکے 3ـ1 سے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ میچ 33 منٹ تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ خواتین کے ایونٹ میں مصر کی فریدہ محمد نے ہم وطن مصر کی ثناء ابراہیم کو جبکہ سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو نیکوریا کی جیئون لی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا خواتین کے لیے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل