خواتین کرکٹ  ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کون ہیں؟

اس عہدے کے لیے پی سی بی نے 18 اگست کو اشتہار جاری کردیا تھا جس کے لیے 18 غیرملکیوں سمیت کل 38 کوچز نے درخواست جمع کرائی تھی۔

ڈیوڈ ہیمپ (روئٹرز)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےلاہور میں جاری ایک بیان کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی تقرری  کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

آئندہ ہفتے اپنی پچاسویں سالگرہ منانے والے ڈیوڈہیمپ گذشتہ پانچ سال وکٹورینز ویمنز کرکٹ ٹیم اور آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔

سابق کرکٹراور یوکے لیول فور کوالیفائیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے گلیمورگن، فری سٹیٹ اور وورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سے زائد رنز بنائے۔

ڈیوڈ ہمپ کون ہیں؟

مکمل نام: ڈیوڈ لائڈ ہیمپ

تاریخ پیدائش: 8 نومبر 1970، برمودا

موجودہ عمر: 49 سال 329 دن

بڑی ٹیمیں: برمودا، فری سٹیسٹ، گلمورگن، واروکشائر

لقب: سکریپس

کس نمبر پر کھیلتے تھے: اوپنگ بلے باز

بلے بازی: بائیں ہاتھ سے بیٹنگ

باولنگ: دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ

قد: چھ فٹ ایک انچ

تعلیم: ملفیلڈ سکول، برمنگہم یونیورسٹی

۔۔۔۔

برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنز بنانے والے ڈیوڈ ہیمپ کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان ویمنز ونگ کی قائم مقام سربراہ اور چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہناہے کہ پی سی بی ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ اپنے ہمراہ وکٹوریا اور ملیبرن سٹارز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا پانچ سالہ تجربہ اور کرکٹ کا علم لائیں گے جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

اس عہدے کے لیے پی سی بی نے 18 اگست کو اشتہار جاری کردیا تھا جس کے لیے 18 غیرملکیوں سمیت کل 38 کوچز نے درخواست جمع کرائی تھی۔ اس عہدے کے لیے فائنل انٹرویوز گذشتہ ہفتے ہوئے جو چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، عروج ممتاز اور گرانٹ بریڈ برن نے لیے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ