نیٹ فلکس پر خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کی یادوں پر مبنی ڈاکومینٹری ریلیز

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ 2020 کی یادوں پر مبنی نیٹ فلکس ڈاکومینٹری ’بیانڈ دی باؤنڈری‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔

ڈاکومینٹری میں اس 17 روزہ ٹورنامنٹ کی یاداشتوں کو اکٹھا کیا گیا ہے جس نے خواتین کرکٹ میں نئی ہیروز کو جنم دیا (آئی سی سی)

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ 2020 کی یادوں پر مبنی نیٹ فلکس ڈاکومینٹری ’بیانڈ دی باؤنڈری‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔

اس دستاویزی فلم کے ذریعے شائقین کو کرکٹ کے میدان میں ہونے والے تمام تر ایکشن، جوش اور جذبات پر مبنی لمحات کو دوبارہ جینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ڈاکومینٹری میں اس 17 روزہ ٹورنامنٹ کی یاداشتوں کو اکٹھا کیا گیا ہے جس نے خواتین کرکٹ میں نئی ہیروز کو جنم دیا۔

اس ٹورنامنٹ کو مداحوں کی جانب سے بھی ماضی کے مقابلے میں زیادہ سراہا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ سٹیڈیم میں موجود شائقین اور گھروں پر موجود ناظرین کی تعداد کے اعتبار سے بھی ریکارڈ ساز رہا۔

ڈاکومینٹری میں شاندار مناظر، پرجوش کمنٹری، کھلاڑیوں کے انٹرویوز جو کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے اختتام تک لیے گئے تھے کو شامل کیا گیا ہے۔

اس دستاویزی فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آئی سی سی کی جانب سے تیار کیا جانے والا پہلا اوریجنل مواد ہے جسے کسی سٹریمنگ سروس نے ریلیز کیا ہے۔

فلم میں کھلاڑیوں کے ارتقا،چیلینجز، کھلاڑیوں کے باہمی تعلق، اس بڑے ایونٹ کے لیے ان کی تیاری، مختلف میچوں کے اہم لمحات کو بہت پراثر انداز میں دکھایا گیا ہے۔

انٹرویوز میں کھلاڑیوں نے اپنے کرکٹ کے سفر، اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں اور ان میں حائل مشکلات اور چیلینجز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

 کمنٹری اور منتظمین، رقص اور جوش میں جھومتے شائقین، پس پردہ اور ڈریسنگ روم کے اندر کے مناظر کو بھی اس ڈاکومینٹری کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فلم میں پاپ سٹار کیٹی پیری کی پرفارمنس بھی دکھائی گئی ہے۔

نیٹ فلکس پر موجود اس ڈاکومینٹری کو انگریزی کے علاوہ، تھائی، فرانسیسی، جاپانی، مالے، انڈونیشین، کورین، ڈچ اور ہندی سب ٹائٹلز کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ دستاویزی فلم آئی سی سی کے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل لانچ کیے جانے والے 100 فیصد کرکٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے جو کہ عالمی یوم خواتین پر ریکارڈ 86 ہزار 174 شائقین کے سامنے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو شاونی کا کہنا ہے کہ 'بیانڈ دی باؤنڈری پیش کرنے پر ہمیں فخر ہے اور ہم خوش ہیں کہ یہ ہمارے نیٹ فلکس کے ساتھ ایک طویل المدتی تعلق کا حصہ ہے جس میں ہم عالمی پلیٹ فارم پر خواتین کے کھیل کو مزید اجاگر کریں گے۔‘

آئی سی سی کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اب تک اس ڈاکومینٹری کے ٹریلر کو 26 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ