ترکی میں نیٹ فلکس سیریز میں ہم جنس پرست کردار دکھانے پر ہونے والا سینسر شپ تنازع مزید سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔
یہ تنازع اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک مصنف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس سیریز پر ہونے والا کام اس وجہ سے معطل ہو گیا کیونکہ ان کی کہانی میں ایک ہم جنس پرست کردار موجود ہے۔
ترکی میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد کے ساتھ ساتھ ترکی میں بنائی جانے والے نیٹ فلکس مواد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نیٹ فلکس کے لیے پہلی ترک فیچر فلم بھی جون میں ریلیز کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترک مصنف ایکی یورینس نے ایک فلمی ویب سائٹ کو بتایا کہ ان کے شو کی عکسبندی آغاز سے ایک دن پہلے روک دی گئی کیونکہ حکومت نے بیرون ملک پروڈکشن کے لیے ضروری لائسنس جاری نہیں کیا تھا۔
یورینس کے مطابق نیٹ فلکس نے ترکی کے آیڈیو ویژول حکام کے ساتھ مذاکرات میں ترکی کی شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ یورینس کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت خوف ناک ہے کہ ایک ہم جنس پرست کردار کی وجہ سے عکسبندی کی اجازت نہیں دی گئی۔‘
نئی ترک سیریل ’لو101‘ کو اپریل میں نیٹ فلکس سروس کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کی جانے والی چہ میگوئیوں کے مطابق اس سیریز کا ایک کردار عثمان ہم جنس برست تھا۔
سیریز کی کہانی ہائی سکول کے پانچ طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جن میں دو جوڑے بھی شامل ہیں جبکہ عثمان نامی کردار آخر تک اکیلا رہتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نیٹ فلکس کے ترکی میں کام بند کرنے کی افواہوں پر نیٹ فلکس کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔
نیٹ فلکس ترکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ترکی میں موجود اپنے ممبرز اور تخلیق کاروں کے ساتھ ہیں۔‘
ترکی کی حکمران جماعت کے ڈپٹی چیئرمین ماہر عنال نے سوموار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’نیٹ فلکس کو ترکی کی ثقافت اور فنون کی جانب تعاون کے ساتھ حساسیت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔‘
سال 2019 کے آخر تک ترکی میں نیٹ فلکس کے 15 لاکھ ممبرز تھے۔
جدید ترکی کی زیادہ تر تاریخ میں ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ حاصل رہا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں سرکاری سطح پر اس کی مخالفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔