’اسرائیلی ایجنٹ 27 سال سے ایرانی سائنسدان فخری زادہ کے ساتھ تھا‘

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل نے ایران میں اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کا آغاز 2008 میں کیا۔

تہران کی ایک سڑک پر ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے اعزاز میں بینر لگا ہوا  ہے (اے ایف پی)

العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد نے ایران کے جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے ساتھ اپنا ایک ایجنٹ لگا دیا تھا جو ان کے بہت قریب رہا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات جمعے کو تل ابیب میں سیکورٹی ذرائع نے بتائی، فخری زادہ کو گذشتہ جمعے تہران میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ موساد کا یہ ایجنٹ 27 سال قبل 1993 میں فخری زادہ کے قریب آنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ’ایجنٹ نے مقتول سائنس دان کی آواز بھی ریکارڈ کر لی تھی جس میں وہ ایرانی جوہری منصوبے کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔‘

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل نے ایران میں اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کا آغاز 2008 میں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس وقت سابق وزیر اعظم ایہود اولمرت کی حکومت تھی جب کہ ایہود باراک سیکورٹی کے وزیر تھے۔ اسی دوران اسرائیل کو ایرانی سائنس دان فخری زادہ کی آواز میں ایک وڈیو ٹیپ موصول ہوئی، ٹیپ میں وہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

دوسری جانب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے رکن ممالک کے لیے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ٹیم کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نطنز میں یورینیم کی افزودگی کے لیے زیر زمین قائم تنصیب میں IR-2m سینٹری فیوجز کے تین اضافی مجموعے نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا