کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام: ’کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے‘

اسلام آباد میں ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ریاست مستحق افراد کے گھر کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی تو اللہ کی برکت پاکستان پر نازل ہوگی۔

(تصویر بشکریہ فیس بک عمران خان)

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کو لاہور، پشاور اور فیصل آباد تک وسعت دینے کی تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کلیدی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کریں۔

عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کے پروگرام کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ کتنا بڑا کام شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ریاست مستحق افراد کے گھر کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی اور مستحق افراد دو وقت کی روٹی کھا سکیں گے تو اللہ کی برکت پاکستان پر نازل ہوگی کیونکہ یہ میرا ایمان ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے لیے متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پناہ گاہیں کھولی جارہی ہیں، پرائیوٹ ٹرسٹ کے اشتراک کے ساتھ پورے ملک میں لنگر خانے کھول رہے ہیں اور تیسرے مرحلے میں ’فوڈ ٹرک‘ متعارف کرایا ہے تاکہ ان لوگوں تک پہنچ سکیں جو پناہ گاہوں اور لنگر خانے تک نہ پہنچ سکیں۔

ثانیہ نشتر نے عطیات کی جمع کرنے اور انہیں خرچ کرنے کے نظام سے متعلق بتایا کہ عطیات کے معاملے میں شفافیت کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے گئے اور ڈونرز کو ایک لاگ ان دیا گیا ہے جس کے تحت وہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی دی گئی رقم کس مد میں اور کہاں خرچ ہوئی ہے۔

مذکورہ پروگرام راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہہلے سے فعال ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان