محمد عامر جون میں انگلیش کاؤنٹی میں کھلیں گے

عامر کا پہلا میچ 25 جون کو چیمسفرڈ میں ایسیکس کے خلاف ہوسکتا ہے۔

انتیس سالہ کھلاڑی نے 2020 میں ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی (اے ایف پی)

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر رواں سیزن میں انگلش کاؤنٹی کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ مہم کے دوسرے حصے کے لیے کینٹ میں شمولیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔

عامر کینٹ کے گروپ مرحلے کے سات میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے اور اگر وہ کوالیفائی کرتے ہیں تو ان کے پاس ناک آؤٹ راؤنڈز میں کھیلنے کا آپشن ہوگا۔

انتیس سالہ کھلاڑی نے 2020 میں ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دونوں جیتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل ان پر 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 19 سال کی عمر میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

عامر کا پہلا میچ 25 جون کو چیمسفرڈ میں ایسیکس کے خلاف ہوسکتا ہے۔

عامر نے کہا کہ میں صلاحیت سے بھری کینٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں نے ہمیشہ کینٹربری میں کھیلنے کا لطف اٹھایا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اس سال کینٹ کی ٹرافی جیتنے میں مدد کرسکوں گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ