پی ایس ایل 6 بقیہ میچز کے لیے یو اے ای ترجیح

پی سی بی عید کی تعطیلات کے دوران نئے شیڈول پر کام کرے گا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 4 مارچ 2021 کو کھینچی گئی تصویر، جب سات کھلاڑیوں کے کرونا مثبت آنے پر پی ایس ایل ملتوی کر دیا گیا۔ (تصویر: اے ایف پی)
 

پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائز مالکان نے جمعہ کو ایک ورچوئل  اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے پہلی ترجیح متحدہ عرب امارات ہوگی۔

چونکہ اب دونوں ممالک میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو 23 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہونا ہے لہٰذا  پی سی بی اب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطہ کرکے ایونٹ کو منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کرے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان تعطیلات کے دوران، پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پر بھی کام کرے گا، اس دوران پی سی بی پلیئنگ اور ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراونڈ پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں رہے گا۔

پی سی بی اس دوران ممکنہ مالی اور دیگر خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز سے مشاورت کے بعد وینیو سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اجلاس بہت مفید رہا، جس میں انہوں نے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا، اس دوران متحدہ عرب امارات کا وینیو پہلی ترجیح بن کر سامنے آیا ہے تاہم ہمیں اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس 6 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ