اب بیٹری کو کھینچا، مروڑا اور دھویا جا سکے گا

محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کی ہے جو لچکدار ہے اور اسے واشنگ مشین میں دھویا بھی جا سکتا ہے۔

ریسرچرز  پرامید ہیں کہ یہ بیٹری  ایک عام ریچارجیبل بیٹری کی قیمت کے برابر ہوگی  (تصویر  بشکریہ Kai Jacobson)

محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کی ہے جو لچکدار ہے اور اسے واشنگ مشین میں دھویا بھی جا سکتا ہے۔

یہ بیٹری اپنے نارمل سائز سے دوگنا کھینچی اور مروڑی جا سکتی ہے۔

برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے اپلائیڈ سائنسس کے فیکلٹی ممبر اور پوسٹ ڈاکٹورل فیلو ڈاکٹر اینجوک تان نگوین کا کہنا ہے: ’پہنے جانے والی الیکٹرونکس کی اشیا ایک بڑی مارکیٹ کی حیثیت رکھتی ہیں اور کھینچی جانے والی بیٹریاں ان کے بنانے میں ضروری ہوتی ہیں۔

’لیکن، اب تک، یہ کھینچنے والی بیٹریاں دھوئی نہیں جاسکتی تھیں۔ یہ ایک اہم خاصیت ہے اگر ان کو روزمرہ ضروریات کو پورا کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’روایتی بیٹریوں میں اندرونی تہوں کو ایک سخت بیرونی حصے میں بند کیا جاتا ہے لیکن اس نئی بیٹری کے لیے محققین نے ان میں بنیادی کیمیکلز - زنک اور میگنیس ڈائی آکسائیڈ کو چورا کر دیا اور انہیں ربڑ کے پولیمر میں محفوظ کیا۔

’یہ کیمیکل لیتھیم آئن بیٹریوں سے زیادہ محفوظ ہیں جو ٹوٹنے پر زہریلے کیمیکل پیدا کرتی ہیں۔‘

پوری بیٹری ان پلاسٹک کی کئی انتہائی پتلی تہوں سے بنی ہوتی ہے، جس سے ایک ہوا سے محفوظ اور واٹر پروف سیل بناتی ہیں۔

پی ایچ ڈی کے شاگرد بہار ایرانپور کا کہنا ہے: ’ہم اپنے پروٹو ٹائپ کو ایک اصل لانڈری سائیکل کے ذریعے گھریلو اور کمرشل گریڈ کی واشنگ مشینوں میں ڈالتے ہیں۔

’وہ باہر صحیح حالت میں باہر آئیں اور اس طرح ہم جانتے ہیں کہ یہ بیٹری واقعی لچکدار ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب تک، بیٹری نے 39 واشنگ کے چکر گزارے ہیں۔

ریسرچرز  بیٹری کی پاوور آؤٹ پٹ اور لائف سائیکل بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور امید کر رہے ہیں جب یہ بیٹری ایک عام ریچارجیبل بیٹری کی قیمت کے برابر ہوگی۔

گھڑیوں اور میڈیکل پیچز کی طرح یہ بیٹری ایسے کپڑوں میں بھی استعمال ہوسکتی ہے جو رنگ اور درجہ حرارت بدل سکتے ہیں۔

اس بیٹری کا ذکر ایڈوانسڈ اینرجی میٹیریلز کے ایک نئے پیپر میں آیا ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی