ٹیسلا کا پانچ سو فیصد زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹری بنانے کا منصوبہ

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نئی بیٹریوں کی تیاری میں ہونے والی پیش رفت کو ایک 'بہت بڑی کامیابی' قرار دیا جس کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کی کارکردگی میں ڈرامائی اضافہ ہو جائے گا۔

ایلون مسک منگل کو جرمنی میں ٹیسلا کی نئی کنسٹرکشن سائٹ پر (اے ایف پی)

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیٹو افسر ایلون مسک نے بیٹری ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے ایک ایسے سلسلے کی نقاب کشائی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ الیکٹرک کاروں کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا۔ 

منگل کو ٹیسلا کی بیٹری ڈے کی تقریب سے خطاب میں مسک نے نئی بیٹریوں کی تیاری میں ہونے والی پیش رفت کو ایک 'بہت بڑی کامیابی' قرار دیا جس کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کی کارکردگی میں ڈرامائی اضافہ ہو جائے گا جب کہ اس کے ساتھ ہی ایسی گاڑیاں خریدنا مزید صارفین کی پہنچ میں آ جائے گا۔

ٹیسلا کی لتھیئم آئن بیٹری کا چکر دار تختہ وار ڈیزائن توانائی ذخیرہ کرنے اور ایک لتھیئم آئن بیٹری کو چارج کرنے کا طریقہ تبدیل کر دے گا جس سے پانچ گنا زیادہ توانائی دستیاب ہوگی۔ توانائی ذخیرہ کرنے کی  صلاحیت میں 16 فیصد اضافہ ہو گا اور 500 فیصد زیادہ توانائی ملے گی۔ 

مسک نے کہا  کہ دوسری پیش رفتوں کے ساتھ مل کر یہ بیٹری ٹیسلا کو اس قابل بنا دے گی کہ وہ اگلے پانچ سال 25 ہزار ڈالر کی الیکٹرک کار تیار کر سکے۔

مسک نے کہا اس  مقصد کے حصول کے لیے رسد کے نظام  کے پورے سلسلے پر ازسر نو غور کرنا ہو گا۔ کان کنی اور کارسازی سے لے کر استعمال شدہ بیٹریاں دوبارہ قابل استعمال بنانے تک۔

پیداوار میں تیزی لانے کے لیے ٹیسلا کانوں سے ایسے عناصر حاصل کرے گی جن کی اگلی جنریشن کی بیٹریوں میں ضرورت ہوگی جیسا کہ لتھیئم۔

مسک نے کہا: 'زمین پر بہت سا لتھیئم موجود ہے جو حیرت کی بات ہے۔ صرف امریکہ میں ہی اتنا لتھیئم پایا جاتا ہے جس کی مدد سے ہر گاڑی کو الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔'

ترقی سے کاروں کی بیٹریاں 56 فیصد سستی ہو جائیں گی اور ان کی بدولت ٹیسلا ایک کار تیار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جو حقیقی معنوں میں سستی ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسک نے کہا: 'ہم پراعتماد ہیں کہ اب سے تقریباً تین برس میں بڑی متاثر کن 25 ہزار ڈالر کی گاڑی کی پیش کش کرسکیں گے جو مکمل طور پر خود کار ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ٹیسلا نے سب سے بڑی کاسٹنگ مشینیں تیار کی ہیں۔ ایک اور پیش رفت کار کی بیٹری میں ہو گی اور بیٹری کار کے ڈھانچے کا لازمی حصہ بن جائے گی۔

مسک نے کہا: 'ایسا کرنے کے لیے بہت محنت کی گئی۔'

یہ بریک تھرو  ٹیسلا کی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کی صنعت کو قابل تجدید توانائی کے حل کی طرف لے جانا ہے۔

مسک نے کہا کہ بالآخر 'ٹیسلا کے بنیادی مفاد' اس میں ہو گا کہ 'ہم کتنے سال تک پائیدار توانائی کی رفتار بڑھاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا: 'پائیدار توانائی تک تبدیلی کے حصول کے لیے ہمیں زیادہ سستی الکٹرک گاڑیاں اور توانائی کا ذخیرہ تیار کرنا ہوگا۔ کہیں کم سرمایہ کاری کے ساتھ فیکٹریاں لگانے کا کام تیز کرنا ہو گا۔'

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے تقریب سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں خبردار کیا کہ نئی بیٹری ٹیکنالوجی کم از کم دو سال تک دستیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا: 'اس سے طویل مدت کا پیدواری عمل متاثر ہو گا۔ خاص طور پر سیمی سائبر ٹرک اور سپورٹس کاریں، لیکن ہم جو اعلان کر رہے ہیں اس سے بڑے پیمانے پر سنجیدہ پیدوار 2022 تک نہیں کی جائے گی۔'

'نئی ٹیکنالوجی کی تیاری میں اضافے میں پیش آنے والی انتہائی درجے کی مشکل کو اچھی طرح نہیں سمجھا گیا۔ یہ چند نمونے بنانے سے ایک ہزار سے لے کر 10 ہزار گنا فیصد زیادہ مشکل ہے۔ وہ مشین جو دوسری مشین تیار کرتی ہے خود مشین سے بہت زیادہ مشکل ہے۔'

اس وقت ٹیسلا کی چار گاڑیاں مارکیٹ میں موجود ہیں جن میں ماڈل ایس، ماڈل تھری، ماڈل ایکس اور ماڈل وائی شامل ہیں جب کہ دوسرے ماڈلز کی تیاری جاری ہے۔

بھاری سامان کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسلا سیمی اس کمپنی کی پہلی گاڑی ہو گی جب کہ سائبرٹرک کا مقصد پک اپ ٹرکس کی مال برداری ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی