نئی چینی ’لَگژری‘ الیکٹرک گاڑیاں اوموڈا اور جائیکو کتنے کی ہیں؟

پاکستان میں نشاط گروپ نے چینی آٹو کمپنی چیری انٹرنیشنل کے دو نئے برانڈز ’اوموڈا‘ اور ’جائیکو‘ لانچ کر دیے ہیں۔

پاکستان میں نشاط گروپ نے چینی آٹو کمپنی چیری انٹرنیشنل کے دو نئے برانڈز ’اوموڈا‘ اور ’جائیکو‘ لانچ کر دیے ہیں، جس کے بعد اب ان گاڑیوں کی نمائش جاری ہے۔

نشاط گروپ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر ملک میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کا مقامی اسمبلنگ یونٹ قائم کر رہا ہے۔

اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال میں اوموڈا اور جائیکو گاڑیوں کی نمائش جاری ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق یہ گاڑیاں نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ عالمی سیفٹی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں جنہیں یورپ کے سیفٹی اداروں سے منظوری حاصل ہے۔

نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا کے مطابق فیصل آباد کے قریب ایک جدید پلانٹ پر کام جاری ہے جہاں نومبر 2025 سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی تیاری شروع کر دی جائے گی۔

اس پلانٹ پر ابتدائی طور پر 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق چیری انٹرنیشنل چین کی سب سے بڑی آٹوموبائل برآمد کرنے والی کمپنی ہے جو ’اوموڈا‘ اور ’جائیکو‘ کے ذریعے دنیا بھر میں جدید الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا رہی ہے۔

پاکستان میں ان گاڑیوں کی آمد سے نہ صرف صارفین کو مزید آپشنز میسر آئیں گے بلکہ ملک میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ بھی حاصل ہو گا۔

ان دو ماڈلرز کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 اوموڈا

اوموڈا E5 ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے جو ایک بار چارج ہونے پر تقریباً 500  کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

اس میں 204 ہارس پاور کی طاقت ہے اور یہ صرف 7.6 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گاڑی میں دو بڑی 12.3 انچ کی سکرینیں، وائرلیس چارجر، وائس کمانڈ اور سونی کا ساؤنڈ سسٹم شامل ہے۔

سیفٹی کے لحاظ سے یہ گاڑی یورپ کی فائیو سٹار ریٹنگ حاصل کر چکی ہے اور اس میں جدید سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔

اس کی ایکس فیکٹری قیمت تقریباً 89 لاکھ روپے ہے۔

جائیکو

جائیکو J6 بھی ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے۔ اس کی بیٹری 329 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے اور یہ دو ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔

گاڑی کا ڈیزائن مضبوط اور جدید ہے جس میں میٹرکس ایل ای ڈی  ہیڈلائٹس، پانورامک سن روف اور 19 انچ وہیلز شامل ہیں۔

اندرونی طور پر جائیکو J6 میں 15.6 انچ کی بڑی انفوٹینمنٹ سکرین، وائرلیس کار پلے، 360 ڈگری کیمرہ، سیٹ مساج اور رنگ بدلتی ایل ای ڈی لائٹس جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔

یہ گاڑی بھی جدید سیفٹی فیچرز جیسے کہ خودکار بریکنگ، لین اسسٹ، بلائنڈ سپاٹ الرٹ اور ہل کنٹرول کے ساتھ آتی ہے۔

اس کی قیمت بھی تقریباً 98 لاکھ روپے سے ایک  کروڑ آٹھ لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی