عراق میں کربلا اور نجف کے درمیانی راستے پر اتوار کو واٹر ٹریٹمنٹ سٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عراقی وزارتِ صحت کے مطابق کلورین گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم تمام متاثرہ افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی اور وہ صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رخصت ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس روٹ پر پیش آیا جہاں سے لاکھوں شیعہ زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔
زائرین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج کربلا-نجف روڈ پر واقع ایک واٹر سٹیشن سے ہوا۔
عراق میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعات اور بدعنوانی کے باعث بیشتر بنیادی ڈھانچہ تباہ حالی کا شکار ہے اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد میں شدید کمی پائی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ مشرقی شہر کوٹ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 60 سے زائد افراد جان سے گئے تھے، جن میں سے بیشتر کی موت کی وجہ بیت الخلا میں دم گھٹنا تھی۔