ٹیسلا کی گاڑیاں اب سڑکوں کے اشارے بھی پڑھیں گی

ٹیسلا گاڑیوں میں نصب بیرونی کیمرے سڑک پر موجود سائنز کو سکین کر کے کار کے آٹو پائلٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

(اے ایف پی)

ٹیسلا نے ایک بڑے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو اس کی برقی گاڑیوں کو حد رفتار پڑھنے اور سمجھنے کی اجازت دے گا۔

یہ تازہ ترین فیچراس اعلان کے ایک مہینے بعد سامنے آیا جس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر خود کار گاڑیوں کے سڑک پر آنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹیسلا کے 2020 اعشاریہ 36 سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے نوٹس میں پہلی بار رپورٹ کیا گیا ہے کہ کار میں نصب بیرونی کیمرے سڑک کی اطراف میں موجود سائنز کو سکین کر کے کار کے آٹو پائلٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ 'سپیڈ اسسٹ اب آپ کے کار کے کیمروں کو مدد دے گا کہ وہ حد رفتار کو پڑھ سکیں تاکہ مقامی سڑکوں پر ان کی رفتار کی درست تفصیل حاصل کی جا سکے۔ حد رفتار کے سائنز ڈرائیونگ ویثولائزیشن میں نظر آئیں گے اور یہ حد رفتار مقرر کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔'

جس کے بعد ڈرائیور 'ٹریفک اوئیر کروز کنٹرول' نامی فیچر کے ذریعے موجودہ حد رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے کار کی حد رفتار کو مقرر کر سکیں گے۔

ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ٹریفک لائٹ ڈی ٹیکشن سسٹم 'صرف نوٹی فکیشن کے طور پر 'کام کرے گا اور ڈرائیور ہی سڑک کے قوانین پر عمل کرنے کے حتمی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ یہ فیچر ڈرائیور کو ایک چھنک دار آواز کے ساتھ الرٹ کرے گا جب وہ ٹریفک لائٹ سبز ہو جائے گی جس کا وہ انتظار کر رہے تھے۔

اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ 'اگر آپ ایک اور گاڑی کے پیچھے انتظار کر رہے ہیں تو چھنکار کی آواز اگلی گاڑی کے آگے بڑھنے پر بجے گی اگر ٹریفک اوئیر کروز کنٹرول یا آٹو سئیر فعال ہوا۔'

یہ تمام نئے اپ ڈیٹس ٹیسلا کی نیووگیٹ سسٹم میں آٹو پائلٹ سسٹم میں شامل ہوں گے جو کہ تقریباً مکمل خود کار صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔ موجودہ فیچرز میں سست رفتار گاڑیوں کے پاس سے آٹو میٹک انداز میں گزرنے اور موٹر وے سے سلپ روڈز پر جانے جیسے فیچرز شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ کی ٹیسلا جلد ہی اس قابل ہو گی کہ یہ آپ کی گیراج سے دفتر کی پارکنگ تک جا سکے گی اور اس میں ڈرائیور کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔'

 اس سے قبل خود کار گاڑیوں کی پیش گوئی کے بعد ان پر نظر ثانی کی ضرورت پڑی تھی کیونکہ ایک جان لیوا حادثے کی ذمہ دار ٹیکنالوجی پر عائد کی گئی تھی، لیکن گذشتہ مہینے ایک کال کے دوران ایلون مسک نے انکشاف کیا تھا وہ پہلے ہی لاس اینجلس خود کار ڈرائیونگ کے سب سے جدید نظام کے سافٹ وئیر کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 'اب یہ اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ میں اپنے اپ گھر سے دفتر تک بغیر کسی مداخلت کے جا سکتا ہوں۔ چاہے مجھے راستے میں تعمیراتی کاموں کا سامنا ہو یا کسی بھی بدلتی ہوئی صورت حال کا۔ اس لیے میں مکمل طور پر خود کار گاڑی کے رواں سال تک تیار ہونے کے حوالے سے پر اعتماد ہوں کیونکہ میں ایک ایسی ہی گاڑی چلا رہا ہوں۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی