’یہ بتائیں وہ کیسے مرے‘: صلاح کی یو ایف اے پر ’فلسطینی پیلے‘ کو خراجِ تحسین پر تنقید

پی ایف اے کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے کھیل اور سکاؤٹنگ کے شعبے سے وابستہ 662 افراد جان گنوا چکے ہیں جن میں فٹ بال کے 321 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

برطانوی فٹ بال کلب لیورپول کے کھلاڑی محمد صلاح نے یورپ کی فٹبال کی نگران تنظیم یوئیفا کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ اس نے ’فلسطینی پیلے‘ سلیمان العبید کو خراج عقیدت پیش کیا لیکن یہ ذکر نہیں کیا کہ سابق بین الاقوامی کھلاڑی کی موت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فائرنگ میں لگنے والی گولی سے ہوئی۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے ایک بیان میں کہا کہ 41 سالہ عبید بدھ کو اس وقت جان سے گئے جب اسرائیلی فوج نے ’جنوبی غزہ پٹی میں امداد کے منتظر لوگوں کو نشانہ بنایا۔‘

یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’الوداع سلیمان العبید، ’فلسطینی پیلے‘۔ ایک باصلاحیت کھلاڑی جس نے تاریک ترین وقتوں میں بھی بے شمار بچوں کو امید دی۔‘

مصری سٹرائیکر صلاح نے جواب میں پوسٹ کی: ’کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ وہ کیسے، کہاں اور کیوں فوت ہوئے؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غزہ شہر میں پیدا ہونے والے عبید شادی شدہ تھے اور ان کے پانچ بچے تھے۔ انہوں نے فلسطین کی ٹیم کے لیے 24 بین الاقوامی میچ کھیلے۔

اکتوبر 2023 میں صلاح نے ’عالمی رہنماؤں سے اکٹھے ہونے‘ کی اپیل کی تاکہ غزہ میں انسانی امداد پہنچائی جا سکے اور ’مزید معصوم جانوں کے قتل عام کو روکا جا سکے۔‘

پی ایف اے کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے کھیل اور سکاؤٹنگ کے شعبے سے وابستہ 662 افراد جان گنوا چکے ہیں جن میں فٹ بال کے 321 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

محمد صلاح جو گذشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ کے سرفہرست سکورر تھے، اتوار کو ویمبلے میں کمیونٹی شیلڈ میں لیورپول کی جانب سے کرسٹل پیلس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ انگلش فٹ بال سیزن کے روایتی افتتاحی میچ کے طور پر کھیلا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال