لیور پول اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ جیت گیا

رواں سال ای پی ایل جیتنے کے بعد لیورپول عالمی چیمپیئن، یورپی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انگلینڈ کا بھی فاتح بن گیا ہے۔

لیگ جیتنے کا سہرا لیورپول کے مینیجر یرگن کلوپ کے سر جاتا ہے (اے ایف پی)

لیورپول فٹبال کلب نے 30 سال کے انتظار کے بعد بالآخر انگلش چیمیئنز کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

گذشتہ رات مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان ہونے والے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جس سے لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا فاتح بن گیا۔

اس میچ سے پہلے لیورپول پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر تھی جب کہ مانچسٹر سٹی دوسرے، اور مانچسٹر سٹی کے ہارنے کی صورت میں لیورپول لیگ پوائنٹس ٹیبل پر لیگ کا فاتح ہو جاتا اور ایسا ہی ہوا۔

لیورپول فٹبال کلب کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین فٹ بال کلبز میں سے ہوتا ہے اور رواں سال ای پی ایل جیتنے کے بعد لیورپول عالمی چیمپیئن، یورپی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انگلینڈ کا بھی فاتح بن گیا ہے۔

30 سال بعد لیگ جیتنے کا سہرا لیورپول کے مینیجر یرگن کلوپ کے سر جاتا ہے، جن کے آنے کے بعد سے لیورپول کی فتوحات کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا۔

رواں سال کرونا وبا کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے متاثر ہوئے تھے اور انگلینڈ کی پریمیئر لیگ بھی تعطل کا شکار ہوئی تھی۔ تعطل کے دوران کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ چونکہ وائرس کی موجودگی میں کھیلنا مشکل ہے لہٰذا لیگ کو اس سال ختم کر دیا جائے جس کی صورت میں کوئی بھی ٹیم فاتح قرار نہ پاتی۔ مگر 17 جون کو لیگ کا دوبارہ آغاز ہوا اور لیورپول لیگ کی فاتح قرار پائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیورپول نے اس سیزن میں کل 38 میں سے فی الحال 31 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے صرف ایک میچ میں شکست ہوئی اور دو میچ ڈرا ہوئے۔ اسی شاندار کارکردگی کے باعث سیزن کے سات میچ باقی رہنے کے باوجود لیورپول اتنا جلدی چیمپیئن بن گیا۔

دلچسپ بات یہ کہ لیورپول کا اگلا میچ دوسری پوزیشن پر براجمان مانچسٹر سٹی کے ساتھ ہے اور اس میچ میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کو لیورپول کے کھلاڑیوں کو چیمپیئنز کی سلامی دینا پڑے گی۔

کرونا وبا کے باعث فٹبال میچز میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اس لیے لیورپول کے شائقین کھل کر اس جیت کا جشن نہیں منا سکیں گے مگر لیورپول کے منیجر نے کہا کہ وہ اس ٹائٹل کی جیت کو شائقین کے ساتھ ضرور منائیں گے چاہے اس کے لیے انہیں اگلے سیزن کا ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔

پاکستان میں موجود شائقین نے لیورپول کی جیت پاک ریڈز کے بینر تلے ایک ساتھ ورچوئل طریقے سے منائی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال