مانچسٹر سٹی شائقین کی جانب سے نعرے بازی کی مذمت: لیور پول کلب

لیورپول فٹ بال کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں اینفیلڈ میں آج کے میچ کے دوران باہر بیٹھے لوگوں کی طرف سے فٹ بال سٹیڈیم میں پیش آنے والے سانحات کے بارے میں گھٹیا نعرے سن کر بے حد مایوسی ہوئی۔‘

مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ 16 اکتوبر 2022 کو لیورپول سے انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میچ  کھیلنے کے بعد (اے ایف پی)

برطانیہ کے لیورپول فٹ بال کلب نے مانچسٹر سٹی فٹ بال کے شائقین کی طرف سے لیور پول مینیجر یورگن کلوپ کی ٹیم کے ہاتھوں مانچسٹر سٹی کی ایک صفر سے شکست کے موقعے پر جنوبی یارک شائر میں شفیلڈ کے سٹیڈیم ہلزبورو اور بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہیزل سٹیڈیم میں پیش آنے والے سانحات کے بارے میں ’گھٹیا‘ گیت گانے اور اینفیلڈ سٹڈیم کے ایک حصے کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ہے۔

اینفیلڈ آنے والے بعض شائقین نے ’قاتل‘ اور ’ہمیشہ متاثر ہونے والوں، کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی‘ کے بول والے گانے گائے۔

شائقین ان 39 لوگوں، جن کی جان 1985 میں ہیزل میں گئی اور لیورپول کے ان 97 حامیوں کا حوالہ دے رہے تھے جن کی موت 1989 میں اینفیلڈ میں کھیلنے گئے ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے دوران اور اس کے اختتام پر ہوئی، کا حوالہ دے رہے تھے۔

لیورپول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں اینفیلڈ میں آج کے میچ کے دوران باہر بیٹھے لوگوں کی طرف سے فٹ بال سٹیڈیم میں پیش آنے والے سانحات کے بارے میں گھٹیا نعرے سن کر بے حد مایوسی ہوئی۔ شائقین والے حصے کی دیواروں پر بھی اسی قسم کے نعرے درج کیے گیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم ان اثرات سے آگاہ ہیں جو اس قسم کے رویے سے (متاثرہ افراد) کے خاندانوں، بچ جانے والوں اور ان تمام لوگوں پر پڑتے ہیں جو ان سانحات سے جڑے ہوتے ہیں۔‘

’ہم متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ہم مانچسٹر سٹی کے ساتھ بھی کام کریں گے تا کہ ہم پوری کوشش کریں کہ فٹ بال سے نعرے بازی کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔‘

دریں اثنا کلوپ نے لیورپول کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی طرف سے مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا پر سکے اچھالنے پر فٹ بال کلب کے مینیجر سے معذرت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ’یہ بہت بری بات ہے۔ میں معافی چاہتا ہوں۔ میں اس سب کے لیے معذرت کرتا ہوں۔ ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل