چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔

19 فروری 2026 کی اس تصویر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی / سکرین گریب)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کر کے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔‘

آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بدانتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بےنظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

طاریق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سارے انتظامات کر سکتی

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی۔ میں خود سپورٹس بورڈ گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔‘

طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے سپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

’ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری کامیابی ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل