برطانیہ میں نیٹ فلکس صارفین بی بی سی لائسنس فیس دینے کے پابند

اندازہ ہے کہ سٹریمنگ سروسز کے صارفین پر لائسنس فیس لاگو ہونے کی صورت میں مزید 30 سے 40 لاکھ گھرانوں کو یہ فیس ادا کرنا پڑے گی۔

2

نیٹ فلکس کے صارفین کو بی بی سی کے پروگرام نہ دیکھنے کے باوجود اس کا لائسنس فیس ادا کرنے کا پابند بنایا جائے گا (اینواتو)

نیٹ فلکس کے صارفین کو بی بی سی کے پروگرام نہ دیکھنے کے باوجود اس کا لائسنس فیس ادا کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد بی بی سی کے طویل مدتی مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد دینا ہے۔ منصوبے کی تفصیلات سب سے پہلے اخبار ’دی انڈپینڈنٹ‘ سامنے لایا تھا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ڈزنی پلس، ایمزون پرائم ویڈیو اور پیراماؤنٹ پلس جیسے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے صارفین کو بھی اپنی موجودہ سبسکرپشن فیس کے علاوہ یہ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

اس تجویز کا اعلان بی بی سی کے چارٹر کی تجدید کے عمل کے تحت کیا جائے گا۔

تاہم، نام نہاد ’یوٹیوب ٹیکس‘، جس کی تفصیلات اس اخبار نے اکتوبر میں شائع کی تھیں، میں مبینہ طور پر تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب اس کا دائرہ منتخب تفریحی مواد فراہم کرنے والے سٹریمنگ پلیٹ فارمز تک محدود رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر ثقافت لیزا نینڈی کرسمس سے پہلے اس اقدام کا اعلان کریں گی، جس کا مقصد بی بی سی کی آمدن میں اضافہ کرنا اور ناظرین کے بدلتے ہوئے رجحانات کو مدنظر رکھنا ہے۔

Britain may force anyone watching Netflix, Disney+, Amazon Prime to pay £180 annual fee to fund the BBC Right now, viewers only have to pay if they watch live television or use BBC iPlayer. With Britons ditching traditional broadcasts, paid licences have dropped to 23.3 million. Ministers are weighing the sweeping reform ahead of the BBC charter renewal in 2028. The government insists no final decision has been made but critics have slammed it as an Orwellian tax that punishes families for choosing private streaming apps over state media. Source: @OliLondonTV / Writer: Bri — Mario Nawfal (@MarioNawfal) November 29, 2026

وزیر تعلیم لوسی پاول نے اتوار کو بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرا ایسی تجاویز پر غور کر رہے ہیں ’جو ملک میں ایک اہم عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادارے بی بی سی کے طویل مدتی مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔‘

تاہم کنزرویٹو پارٹی نے ان منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اینڈی برنہم کی جانب سے مہنگائی اور عوام کے روزمرہ اخراجات کے مسئلے پر دی جانے والی توجہ کا ’مذاق اڑانے‘ کے مترادف ہیں۔

فی الحال براہ راست ٹیلی ویژن دیکھنے والے ہر شخص کے لیے لائسنس فیس ادا کرنا لازمی ہے، خواہ وہ بی بی سی نہ بھی دیکھتا ہو۔

تاہم بی بی سی آئی پلیئر کے علاوہ دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریکارڈ شدہ یا براہ راست نشر نہ ہونے والے پروگرام دیکھنے کے لیے یہ فیس ادا نہیں کرنا پڑتی۔

اس تجویز کا مقصد بی بی سی کو درپیش مالی بحران سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔ خدشہ ہے کہ لاکھوں افراد لائسنس فیس کی ادائیگی بند کر دیں گے، جو اس وقت سالانہ 180 پاؤنڈ ہے۔

تاہم پنشن کریڈٹ حاصل کرنے والے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے یہ فیس معاف ہے جبکہ بصارت سے محروم افراد کو اس میں 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب سٹریمنگ سروسز سے وابستہ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں صارفین اپنی سبسکرپشنز منسوخ کر سکتے ہیں، جس کے باعث کمپنیاں برطانیہ میں اپنی سرمایہ کاری بھی کم کر سکتی ہیں۔

’دی سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق ان ذرائع نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وائٹ ہال کے ایک ذریعے نے اخبار کو بتایا ’بی بی سی ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو اس کے پاس دو ہی راستے ہوں گے، یا تو اس کا زوال سست رفتاری سے ہو یا تیزی سے۔

’اس کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے مضبوط مالی بنیاد فراہم کی جائے۔ ہم اسی راستے کا انتخاب کریں گے۔‘

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران ٹیلی ویژن لائسنسوں کی تعداد میں تقریباً پانچ لاکھ 39 ہزار کی کمی ہوئی۔

گذشتہ پانچ برسوں میں ان کی تعداد تقریباً 20 لاکھ کم ہو چکی ہے۔

بی بی سی کو اخراجات میں کٹوتیوں کا سامنا ہے اور اس کے اہم پروگراموں کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان میں نیوز نائٹ بھی شامل ہے، جس نے حال ہی میں اپنے عملے میں 10 فیصد کمی کی ہے۔

لائسنس فیس سے تقریباً تین ارب 80 کروڑ سے تین ارب 90 کروڑ پاؤنڈ سالانہ آمدن حاصل کرنے کے باوجود بی بی سی کو مالی سال 2025-26 میں 12 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ کے آپریٹنگ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

اندازہ ہے کہ اگر لائسنس فیس کا اطلاق سٹریمنگ سروسز کے صارفین پر بھی کر دیا گیا تو مزید 30 سے 40 لاکھ گھرانوں کو یہ فیس ادا کرنا پڑے گی۔

© The Independent

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی