تفریحی دنیا کا سب سے بڑا سودا: نیٹ فلکس 83 ارب ڈالر میں وارنر برادرز کو خریدے گا

یہ سودا مکمل ہونے کے ساتھ نیٹ فلیکس پر کاسابلانکا‘ اور ’سٹیزن کین‘ جیسی کلاسک فلموں کے ساتھ ’دا سوپرینوز‘، ’گیم آف تھرونز‘ اور ’ہیری پوٹر‘ سیریز جیسی فلمیں دستیاب ہو جائیں گی۔

سٹریمنگ کی بڑی کمپنی نیٹ فلکس نے جمعے کو کہا کہ وہ فلم اور ٹیلی ویژن سٹوڈیو ’وارنر برادرز ڈسکوری‘ کو تقریباً 83 ارب ڈالر میں خریدے گی، جو تفریحی صنعت کا اس دہائی کا سب سے بڑا سودا ہے۔

اس خریداری سے نیٹ فلکس کو فلموں کے وسیع ذخیرے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس کو ’ایچ بی او میکس‘ تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

وارنر برادر کی تاریخ سو سال سے پرانی ہے اور اس دوران انہوں نے ’کاسابلانکا‘ اور ’سٹیزن کین‘ جیسی کلاسک فلمیں تیار کی ہیں، ساتھ ہی حالیہ بلاک بسٹر شوز جیسے ’دا سوپرینوز‘، ’گیم آف تھرونز‘ اور ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی فلمیں بھی بنائی ہیں۔

نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارانڈوس نے کہا، ’ہم مل کر سامعین کو وہ چیزیں مزید دے سکتے ہیں جو وہ پسند کرتے ہیں اور اگلی صدی کے دوران کہانی سنانے کی روایت قائم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔‘ نیٹ فلکس نے ’ سٹرینجر تھنگز‘ ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ اور ’سکوئڈ گیمز‘ جیسی عالمی سطح پر مقبول ہٹس تیار کی ہیں۔

اس سے پہلے اس نوعیت کا سب سے بڑا سودا 2019 میں ڈزنی کا فاکس کو 71 ارب ڈالر میں خریدنا تھا۔

اس لین دین میں وارنر برادرز ڈسکوری کی قیمت 27.75 ڈالر فی شیئر لگائی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 72.0 ارب ڈالر کی کل ایکویٹی ویلیو قرض سمیت تقریباً 82.7 ارب ڈالر کی انٹرپرائز ویلیو بنتی ہے۔

جمعرات کو نیس ڈیک پر وارنر برادرز ڈسکوری کے حصص 24.54 ڈالر پر بند ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وارنر برادرز ڈسکوری کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ زاسلاو نے بیان میں کہا، ’آج کا اعلان دنیا کی دو عظیم ترین کہانی سنانے والی کمپنیوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس لین دین کو، جس کی دونوں کمپنیوں کے بورڈز نے متفقہ طور پر منظوری دی ہے، 12 سے 18 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

ایک تجارتی اور سرمایہ کاری فرم ’ایکس ٹی بی‘ کی ریسرچ ڈائریکٹر کیتھلین بروکس نے کہا، ’نیٹ فلکس کا مقصد ہالی وڈ پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔‘

تجزیہ کار نے سودے سے متعلق متعدد ممکنہ مسائل کے بارے میں خبردار کیا، جن میں نیٹ فلکس کی اجارہ داری کا خدشہ بھی شامل ہے جب وہ ’ٹی وی اور فلموں کے کاروبار میں ایسے دیو ہیکل ادارے‘ کا مالک بن جائے گا۔

اجارہ داری کے خلاف قوانین کے مسائل متوقع

بروکس نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ’پہلے کبھی اس حجم کے سودے کی کوشش نہیں کی، جس سے مستقبل میں اس نئی میگا کمپنی کے انتظام کے بارے میں کچھ تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔‘

بروکس نے کہا کہ انہیں سیاسی مسائل کی بھی توقع ہے کیونکہ اس حجم کے سودے کے لیے امریکہ، اور ممکنہ طور پر دیگر جگہوں پر انسداد اجارہ داری (anti-trust) حکام سے ریگولیٹری منظوری کی ضرورت ہو گی۔

بلومبرگ کے ذرائع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس، جس کے دنیا بھر میں 28 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، اس خریداری کی مالی اعانت کے لیے اربوں ڈالر کے برج لون (bridge loan) پر کام کر رہی ہے۔

ہالی وڈ کے اہم کھلاڑیوں نے اپنی ترجیح کا اظہار کیا ہے کہ وارنر برادرز نیٹ فلکس کے ہاتھوں میں نہ جائے۔ انہیں خدشہ ہے کہ نیٹ فلکس بڑی حد تک اپنی فلمی پروڈکشنز کی سینیماؤں میں ریلیز کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

’ٹائٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اس تازہ اعلان سے قبل بات کرتے ہوئے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کے کسی بھی ٹیک اوور کو ’ایک تباہی‘ قرار دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم