آریان خان کا نیٹ فلکس سیریز کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان بطور ادیب اور ہدایت کار انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان (بائیں) اپنی اہلیہ گوری خان (درمیان) اور بیٹے آریان خان (دائیں) کے ہمراہ 20 اگست 2025 کو ممبئی میں آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی نیٹ فلکس سیریز کے پریمیئر میں شریک ہیں (سوجیت جیسوال / اے ایف پی)

بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس ماہ نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ بہت سے معروف اداکار بطور مہمان فن کار سیریز میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے سیریز پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔

تاہم عام توقعات کے برعکس 27 سالہ آریان خان اپنی شروعات بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف اور ہدایت کار کر رہے ہیں۔ ان کی سات حصوں پر مشتمل سیریز ’با***ڈز آف بالی وڈ‘ کو بالی وڈ پر’مزاحیہ انداز میں کی گئی تنقید اور خراج تحسین‘ کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔

آریان خان نے یہ سیریز بلال صدیقی اور مانو چوہان کے ساتھ مل کر لکھی اور اسے ان کی والدہ گوری خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چِلیز انٹرٹینمنٹ میں تیار کیا۔

’با***ڈز آف بالی وڈ‘ سال کی سب سے زیادہ زیر بحث آنے والی سٹریمنگ سیریز میں سے ایک بن گئی ہے۔ نہ صرف آریان خان کی خاندانی حیثیت کی بدولت بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اس موضوع کو چھوتی نظر آتی ہے جو  سب سے زیادہ ان کے خاندانی نام سے جڑا ہوا ہے یعنی اقربا پروری۔

پیر کو سیریز کا ٹریلر جاری کیا گیا، جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا کیوں کہ اس میں بڑے بڑے سٹارز کی مختصر جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں فلمی صنعت کی اہم شخصیات بطور مہمان اداکار دکھائی دیں، جن میں اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان سمیت تیلگو فلم ساز ایس ایس راجامولی اور کئی دیگر جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’با***ڈز آف بالی وڈ‘ کی کہانی آسمان سنگھ کے گرد گھومتی ہے، جن کا کردار لکشیا ادا کر رہے ہیں۔ وہ ایک ابھرتے ہوئے اداکار ہیں جنہیں اصل موقع اس وقت ملا جب انہیں سپر سٹار کی کرشمہ نامی بیٹی، جس کا کردار سحر بامبا ادا کر رہی ہیں، کے مقابل کاسٹ کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آریان خان نے ٹریلر کے اجرا کے موقعے پر کہا کہ وہ ایک ایسی دنیا بنانا چاہتے ہیں ’جو زندہ محسوس ہو، جہاں چمک دمک اور تلخی ساتھ ساتھ ہوں، جہاں عزائم جگمگائیں، اناؤں کا تصادم ہو اور کچھ بھی ویسا نہ ہو جیسا دکھائی دیتا ہے۔‘

سیریز کے ٹریلر پر ردعمل ملا جلا رہا۔ کچھ ناظرین نے بڑے اداکاروں کی طنزیہ جھلکیوں کو پسند کیا جب کہ دیگر نے نشاندہی کی کہ دا بارسٹرڈز آف بالی وڈ کا زیادہ تر چرچا اس کے مہمان ستاروں پر مرکوز ہے، نہ کہ خود سیریز پر۔ یہی وہ تنقید ہے جو اقربا پروری پر جاری طویل مباحث کے ماحول میں کی گئی، جن میں فلمی ستاروں کے بچوں کو وراثت میں ملنے والی رسائی کی بدولت صنعت میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، نہ کہ اپنی صلاحیت کی بنیاد پر۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا: ’حتیٰ کہ باہر کے ایک شخص کو اپنے ہی بے کار قرابت دار بچوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے حالاں کہ وہ شخص سے زیادہ شہرت کا مالک ہے۔‘ صارف کا اشارہ شاہ رخ خان کی طرف تھا، جنہوں نے کسی تعلق کے بغیر فلمی صنعت میں اپنا مقام بنایا۔ 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’بہت سی آرا میں جس نکتے کو نظر انداز کر دیا جائے گا وہ یہ ہے کہ انہیں علم ہے کہ لوگ مشہور شخصیت کے رشے دار بچے کے  باہر کے مخصوص آدمی پر سیریز بنانے کے منافقانہ عمل کی طرف اشارہ کریں گے اور اس طرح سیریز کے چربہ ہونے پر بحث شروع ہو جائے گی۔‘

ایک مداح نے کہا: ’یہ (سیریز) دیکھنے میں گھسی پٹی لگ رہی ہے لیکن جان دار تفریح ہے۔ ایسٹر ایگز ڈھونڈنے کو ملیں گے۔ جانے پہچانے چہرے نظر آئیں گے۔ اگر آریان خان نے اسے اچھے طریقے سے بنایا ہے تو یہ مزے دار ہوگی۔ تین خانوں کا مختصر کردار شاندار ہے۔ 30 برس کی رقابت کے بعد وہ ایک دوسرے اور اپنے بچوں کی حمایت کرنے پر آمادہ ہیں۔‘ صارف کا اشارہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی طرف تھا، جو بلاشبہ 1990 کی دہائی سے بالی وڈ کے سب سے بڑے سٹارز رہے ہیں۔

2019 میں ٹی وی شو ’مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈز نو انٹروڈکشن ود لیٹرمین‘ میں شاہ رخ خان نے وضاحت کی کہ اس بات کا امکان نہیں کہ آریان اداکاری کریں گے کیوں کہ یہ بات ناگزیر ہے کہ ان کا والد کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ان (آریان) میں اداکاری کی صلاحیت نہیں اور وہ خود بھی یہ بات سمجھتے ہیں لیکن وہ ایک اچھے ادیب ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اداکار بننے کی خواہش دل کے اندر سے آنی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’وہ (آریان) میرے پاس آئے اور کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ میں اداکاری کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا مسئلہ، جو میرے خیال میں حقیقت پسندانہ اور ایماندارانہ ہے، انہوں (آریان) نے کہا کہ ’میرا ہر بار آپ سے موازنہ کیا جائے گا اور میں اس مقام پر نہیں آنا چاہتا۔‘

2021 میں آریان کو ایک کروز شپ پارٹی میں مبینہ طور پر نشہ آور اشیا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور انہوں نے 26 دن جیل میں گزارے۔ بعد میں تمام الزامات ختم کر دیے گئے کیوں کہ انڈیا کی وفاقی منشیات ایجنسی، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد ’ناکافی شواہد‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کسی غلط کام کا ثبوت نہ ملنے کی بات کی۔

’دا با***ڈز آف بالی وڈ‘ 18 ستمبر سے نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فن